رمضان پورہ سنجری چوک میں ایوشمان کارڈ کیمپ کامیابی سے ہمکنار
مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر مالیگاوءں میں ان دنوں تیزی سے ایوشمان کارڈ ( گولڈن کارڈ ) بنانے کا کام جاری و ساری ہے اس کارڈ کی افادیت یہ ہے کہ علاج ومعالجہ میں پانچ لاکھ روپئے تک شہر کے آٹھ ہاسپٹل سمیت بیرون شہر کے بارہ ہزار ہاسپٹل میں گولڈن کارڈ پر طبی سہولتوں کا فائدہ مل سکےگا ۔ اس مہم سے شہریان جمعیتہ علماء مدنی روڈ کے دفتر سمیت الگ الگ علاقوں میں کیمپ کے ذریعے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ اس مناسبت سے 13 جنوری بروز جمعہ کو دوپہر 3 بجے سے رات 9 بجے تک عائشہ نگر سنجری چوک میں مجاہد اہلسنت مخیر قوم ملت حاجی یوسف الیاس صاحب کی ایماء پر عائشہ نگر۔ رمضان پورہ۔ دیانہ و اطراف کے لوگوں کیلئے گولڈن کارڈ بنانے کا کیمپ منعقد کیا گیا جہاں رات 9 بجے تک سینکڑوں لوگوں نے اس کیمپ سے فائدہ اٹھایا۔ اس کیمپ میں نگراں حاجی یوسف الیاس صاحب۔ بے باک بے داغ بے لوث سماجی خادم سیوک سوسائٹی صدر سہیل ماسٹر۔ تحسین اشرف۔ اشتیاق بھائی 42. عبدالواحد نوری۔ عبیدالرحمن سیوک۔ راشد احمد غلام ربانی۔ خلیل پاپڑ والا۔ ماجد احمد۔ و دیگر ذمے داران نے اپنا قیمتی وقت دیا اور اس کیمپ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں سینکڑوں لوگوں نے فائدہ حاصل کیا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں