موت سے کس کو رستگاری ہے
آج صبح کی اولین ساعتوں میں یہ روح فرساں خبر موصول ہوئی کہ شہر عزیز مالیگاؤں کی ایک انتہائی اہم دینی ملی سماجی شخصیت حاجی عبد الرشید ماسٹر صاحب بارگاہِ الٰہی میں حاضر ہو گئے
مرحوم حاجی صاحب مسجد مرتضیٰ رمضان حسن پورہ نورنگ کالونی کے اہم ذمہ دار انصاری مجاہد سلطان صاحب کے والد بزرگوار تھے
مرحوم حاجی صاحب الحمدللہ صوم و صلوٰۃ کے انتہائی پابند خوش گفتار نیک سیرت چھوٹوں پر شفقت کرنے والے اور اپنے ہم عصروں کی بڑی عزت کرنے والے خاموشی سے بہت بڑی مقدار میں لوگوں کی مدد کرنے والے بہت نرم دل دور رس نگاہ کے حامل انسان تھے بطور خاص موصوف کو تعلیم و تربیت کے شعبے سے بہت گہرا لگاؤ تھا جس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ انھوں نے بذات خود اپنی آل اولاد کی کیسی بہترین تربیت فرمائی ہے
اسی طرح موصوف ایک کامیاب صنعت کار بھی تھے جو صنعتی اعتبار سے حالات پر بہت گہری نظر رکھتے کاروبار کیا کرتے تھے
عمر کے جس مرحلے میں تھے اس کی وجہ سے ایک طرف جہاں بڑھاپا ضعیفی اور کمزوری جیسے عوارض تھے تو وہیں دوسری طرف موصوف گذشتہ چند دنوں سے علیل تھے افراد خانہ نے اگرچہ علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن پھر بھی مرضی مولا واقع ہوگئی اور آج صبح روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی
لہذا اس طرح ان کے اٹھ جانے سے اہل خانہ کو جو صدمہ پہنچا ہے دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کو تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں اور صبر و رضا کی تلقین کرتے ہیں
اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی جملہ سیئات سے درگذر فرمائے جملہ حسنات کو قبول فرمائے ان کی قبر کو نور سے منور فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم
جاری کردہ شاہ ولی اللہ اکیڈمی حسن پورہ نورنگ کالونی ادارہ پیام امن ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں