سالانہ سنی اجتماع کی تمام تیاریاں مکمل بعد نمازِ جمعہ سے خواتین اسلام کا اجتماع
مالیگاؤں سے کثیر تعداد میں خواتین اسلام اجتماع میں شرکت کے لئے روآنہ
مالیگاؤں : 16 اور 18 دسمبر کو سرزمین ممبئی پر سوادِ اعظم اہلسنّت و جماعت کی عالمگیر تحریک سنی دعوت اسلامی کا سالانہ سنی اجتماع منعقد ہورہا ہے آج بروز جمعہ بعد نمازِ جمعہ سے رات 10 بجے تک خواتین اسلام کے لئے اجتماع ہوگاـ 18 دسمبر بروز اتوار بعد نمازِ فجر سے رات 10 بجے تک مرد حضرات کے لئے اجتماع مخصوص رہیگاـ سالانہ سنی اجتماع میں مہمانان کی آمد کے پیش نظر کئی انتظامات کئے گئے ہیں کشادہ شامیانہ، وضو خانہ، طہارت خانہ، بیت الخلاء و دیگر حفاظتی اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں آج بروز جمعہ نمازِ جمعہ کے بعد سنی دعوت اسلامی کی دیرینہ روایت کے مطابق سادات کرام کی خصوصی دعا کے ساتھ اجتماع کا آغاز ہوگا اجتماع میں شرکت کے لئے شہر مالیگاؤں سے *مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ* کی سرپرستی میں مبلغات و معلمات سنی دعوت اسلامی کی نگرانی میں خواتین اسلام کئی لکژری بس اور دیگر چھوٹی بڑی سواریوں کے ذریعہ سالانہ سنی اجتماع میں شرکت کے لئے روزآنہ ہوئیں مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ کے پاس سے دو لکژری بس روآنہ ہوئی جہاں پر *مقامی ذمّہ داران سنی دعوت اسلامی حافظ مقصود اشرف، قاری نور محمد رضوی،جمیل احمد رضوی، نعیم نوری، قاری عبد السلام قادری عبدالرشید رضوی، صاحبان* و دیگر احباب موجود تھے انشاء بروز سنیچر بعد نمازِ عشاء شہر مالیگاؤں سے مرد حضرات کا قافلہ 18 دسمبر اجتماع کے لئے ممبئی آزاد میدان روآنہ ہوگاـ
رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں