مولانا عبدالحمید نعمانیؒ پُل کی تعمیر کیلٸے ، آرکیٹیکٹ نامزد
رکنِ اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کے ساتھ دورہ
الیکشنی منشور کیے گئے وعدے کی تکمیل کے مطابق رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب نے اہلیان باغ محمود ،قلعہ ، موتی پورہ، اسلام آباد، رسول پورہ کے ساکنین کی خواہش و ایماء پر نعمانی پل کی منصوبہ بندی و تعمیری کام کے آغاز کیلئے ابتدائی دو کروڑ کا فنڈ فراہم کروایا تھا جس کے لیے کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے فوری طور پر عمل درآمد کرنے کے احکامات رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب نے دیئے تھے جس کے لیے کارپوریشن نے زید انصاری نامی آرکیٹیکٹ کو نعمانی پل کی تعمیر کے سروے و اسٹمیٹ کی ذمہ داری تفویض کی گئی جن کے ہمراہ رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب نے نعمانی پل پر پہنچ کر پل کسطرح سے تعمیر ہو کا جائزہ لیا سروے رپورٹ کے مطابق پل کی تعمیر کیلئے کتنا بجٹ لگے گا کاغذات کی تیاری کی جائے گی اور رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کے فراہم کردہ دو کروڑ کے علاوہ مزید کتنا فنڈ درکار ہوگا جس کی فراہمی کہاں سے جلد ہوتاکہ فوری طور پر ٹینڈر نکال کر جلد از جلد نعمانی پل کی تعمیر شروع ہو اس ضمن میں ٹھوس کوشش کی جائے یہ تمام امور سمجھے گئے تاکہ قلعہ، موتی پورہ ،اسلام آباد، رسول پورہ کے ساکنین کو راحت فراہم کرائی جاسکے اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کے علاوہ کارپوریشن کے نامزد آرکیٹیکٹ زید انصاری، سابق کارپوریٹر ساجد عبدالرشید، شکیل بھاؤ حاجی و شعیب انصاری، شفیق پٹر و ساکنین باغ محمود ،قلعہ ،موتی پورہ ،اسلام آباد، رسول پورہ بڑی تعداد میں موجود تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں