src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> حراء انگلش میڈیم اسکول نے کیا مالیگاؤں کا نام روشن - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 4 دسمبر، 2022

حراء انگلش میڈیم اسکول نے کیا مالیگاؤں کا نام روشن







حراء انگلش میڈیم اسکول نے کیا مالیگاؤں کا نام روشن



 آلِ مہاراشٹر سیرۃُ النّبی مضمون نویسی میں ملا پہلا انعام





 مالیگاؤں :- ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن اورنگ آباد کی جانب سے ہر سال  عید میلادالنبیﷺ کے پر نور موقع پر ریاستی سطح پر سیرۃُ النّبی کے عنوان سے ریاست مہاراشٹر کی تمام اسکولوں کے معلم و معلمات کے درمیان مضمون نویسی کا انعقاد کیا جاتا ہے اہلیانِ مالیگاؤں کے لئے یہ خبر باعثِ فخر و انبساط ہیکہ سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری *حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج کی فعل معلمہ محترمہ نجمہ حسام الدین کو آل مہاراشٹر سیرۃُ النّبی مضمون نویسی (2022) میں پہلا انعام ملاـ اس کامیابی پر آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) نے محترمہ نجمہ ٹیچر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازہ اسی طرح پرنسپل حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج محترمہ سید شگفتہ قادری صاحبہ  نے کہا کہ حراء انگلش میڈیم اسکول میں زیرِ تعلیم بچوں کو عشقِ رسول کے ماحول میں عصری علوم سے سرفراز کیا جاتا ہے جس کے لئے عصری اور دینی علوم میں مہارت رکھنے والے اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے اس کامیابی سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اسکول کا تعلیم معیار کتنا بلند ہے ہمارے بچے اور اساتذہ مقابلہ جاتی امتحانات اور دیگر تقریبات میں نمایاں کامیابی حاصل کررہے ہیں یہ بات ہم سب کے لئے باعثِ مسّرت ہے محترمہ نجمہ ٹیچر کی اس کامیابی پر  سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (مجلسِ شوریٰ) کے اراکین اور حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں کے ٹیچنگ نان ٹیچنگ اسٹاف نے مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازاـ



رپورٹ :- حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages