src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں میں گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں کی منصفانہ تحقیقات کی جائے: مسلم اُنّتی سیوا فاؤنڈیشن - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 4 دسمبر، 2022

مالیگاؤں میں گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں کی منصفانہ تحقیقات کی جائے: مسلم اُنّتی سیوا فاؤنڈیشن

 




مالیگاؤں میں گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں کی منصفانہ تحقیقات کی جائے: مسلم اُنّتی سیوا فاؤنڈیشن 

 



مالیگاؤں میں غریب اور عام شہریوں کی کاروں کی چوری کی وارداتوں کی منصفانہ تحقیقات کے لئے  مسلم اُنّتی سیوا فاؤنڈیشن 

 دھولیہ مالیگاؤں کے ایک وفد نے مالیگاؤں شہر آیس پی سے بالمشافہ ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ مالیگاؤں شہر میں ٹو وہیلر گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں میں روز بروز ہورہے اضافے پر ایک میمورنڈم دیا.  وفد نے شہر ایس پی کو بتایا کہ غریب آدمی ایک ایک پیسہ جوڑ کر فائنانس کمپنی سے قرض لے کر مذکورہ گاڑی خریدتا ہے۔ لیکن شہر میں کچھ برے کردار کے لوگ موجود ہے جن کا کام دوسروں کے لیے پریشانی پیدا کرنا ہوتا ہے۔ وہ لوگ ہاتھ کی صفائی دکھا کر ان گاڑیوں کو چوری کرتے ہیں. جو سخت پریشانی کا باعث بن رہا ہے وہ گاڑیاں چوری کرنے کے گھناؤنے کام میں وث ہے اور یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ چوری کی اس واردات میں مالیگاؤں شہر میں چور کافی سرگرم ہیں۔ دوسرے اضلاع کے چوروں کی بھی اپنی سطح پر چھان بین کر کے ان چوروں کو مستقل طور پر ختم کرنا چاہیے، مسلم انتی سیوا فاؤنڈیشن دھولیہ مالیگاؤں کے وفد نے محکمۂ پولیس کی کارگردگی پر بھی سوالیہ نشان اٹھائے ہیں، مالیگاؤں شہر کی عوام کی جانب سے وفد نے    مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ان چوروں کے خلاف  سخت سے سخت کاروائی کریں۔ ہماری سطح پر معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور عوام کو انصاف دلانے کی بے لوث کوششیں کی جائیں۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو ہم مسلم انتی سیوا فاؤنڈیشن دھولیہ مالیگاؤں کی جانب سے بیداری مہم شروع کریں گے اور مستقبل میں  اس کے نتائج کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔ .   

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages