src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دیویانگ سوسائٹی والو ۔۔۔ اپنا حق ضرور حاصل کرو ۔۔۔ بدلہ لینے کی ضرورت نہیں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 5 دسمبر، 2022

دیویانگ سوسائٹی والو ۔۔۔ اپنا حق ضرور حاصل کرو ۔۔۔ بدلہ لینے کی ضرورت نہیں






دیویانگ سوسائٹی والو ۔۔۔ اپنا حق ضرور حاصل کرو ۔۔۔ بدلہ لینے کی ضرورت نہیں




✒️ اعجاز شاھین مالیگاؤں



لوگوں میں بہترین شخص وہی ہے جو دوسرے لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے ( الحدیث )



گذشتہ 3 دسمبر 2022 عالمی یوم معذور کے موقع پر دیویانگ سوسائٹی کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کا موقع ملا ۔ 


 
بہت سارے احباب ، لیڈران اور ایسے پروگرام کرنے والوں کو سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے*




الحمدللہ معذور افراد کا یہ پروگرام ( حالانکہ ہم جیسے صحت مند تندرست توانا ، ہاتھ پیر وغیرہ صحیح سلامت ہوتے ہوئے بھی ایسا پروگرام نہیں کرتے  )  انتہائی نظم و ضبط ، سادگی کے ساتھ سیکڑوں معزور  افراد کی موجودگی میں  وقت مقررہ پر شروع ہو گیا 



نہ ہی لاکھوں روپے کی ہورڈنگ ، نہ ہی DJ کا نظم نہ پٹاخہ بازی اور نہ ہی آتش بازی تمام حالیہ دنیاوی خرافات سے دور رہ کر معزور ہوتے ہوئے بھی بلا لحاظ مذہب و ملت  اپنے کمزور معذور مرد وخواتین وغیرہ کی مدد کے لئے سلائ مشین اور بیساکھی وغیرہ تقسیمِ کر کے خود کے پیروں پر کھڑے ہونا ، روزی روٹی کے مسائل کو حل کرنا جیسے قابل مبارکباد اور قابل تحسین پروگرام پیش کر کے شہر مالیگاؤں کی عوام اور لیڈران کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ ہمت مرداں ۔۔۔ مدد خدا اگر انسان کوئی نیک  کام کرنا چاہیے تو اللہ تعالیٰ کی مدد بھی ضرور شامل رہتی ہے ۔ ہر وہ مشکل کام بھی آسانی اور اچھے ڈھنگ کے ساتھ ہو جاتا ہے جس کا گمان بندہ بھی نہیں کر سکتا


افسوس صد افسوس یہ وہی معذور افراد کی دیویانگ سوسائٹی ہے جن لوگوں کا شہر مالیگاؤں میں افس تک نہیں ہے ۔



مالیگاؤں کارپوریشن کے گذشتہ ذمہداران اور بے شرم لیڈران جنھوں نے ان کا حق مارا ہے ۔ ان کے ساتھ زیادتی کی ہے انہیں اگر جہنم میں جانے کا ڈر نہیں ہے تو دنیا میں ہی رسوائی کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہو جائیں 




جس طرح سے یہ بات کھل کر سامنے آچکی ہے کہ شہر مالیگاؤں کی عوام کے فائدے کے لیے ہم کسی بھی پارٹی کے لیڈران یا حکومت سے مدد حاصل کر سکتے ہیں ۔ ایسے موقع پر وعدے کے مطابق داداجی بھوسے اور ایس پی انکیت بھارتی صاحبان کا مضبوط سہارا لینا چاہیے اور موقع کو غنیمت جانتے ہوئے جلد سے جلد سرکاری اوپن اسپیس ، آفس وغیرہ جیسے حقوق حاصل کریں اور ہمیں بدلہ لینے کی ضرورت نہیں بلکہ جن لیڈران نے بھی حق مارا ہے یا زیادتی کی ہے RTI وغیرہ کے ذریعے انہیں ضرور سبق سکھایا جائے
اللہ تعالیٰ ان تمام احباب کی کوششوں کو قبول فرمائے



انہیں مذید حوصلوں اور استقامت ، ایک دوسرے کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ حق پر چلنے اور صبر و ضبط کا مظاہرہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اے اللہ جو احباب بھی ان کی حوصلہ افزائی اور ترقی کے لئے ان کے ساتھ ہر وقت کاندھے سے کاندھا ملا کر چل رہے ہیں انھیں قبول فرما ۔ اے اللہ ہماری عمر میں ، رزق میں خیر وبرکت عطا فرما ۔ ہر وبای امراض سے ہماری حفاظت فرما ۔


آمین یارب العالمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages