مسافر بن کر ٹیکسی میں بیٹھتے تھے 3 شاطر لٹیرے، پھر انجام دیتے تھے لوٹ کی واردات،
ممبئی میں پولیس نے لوٹ مار میں ملوث ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ملزم سے پوچھ تاچھ میں کئی چونکا دینے والی باتیں سامنے آئی ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس معاملے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ ممبئی پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 3 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تمام لوگ رات گئے ٹیکسیوں میں مسافروں کا روپ دھار کر بیٹھتے تھے۔ اس کے بعد ویران علاقہ دیکھ کر ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ کرکے موبائل اور رقم چھین لیتے۔
زون-6 کے ڈی سی پی ہیمراج سنگھ راجپوت کے مطابق 6 دسمبر کو اس گینگ کا ایک رکن میرین ڈرائیو سے ٹیکسی میں سوار ہوا۔ جبکہ دوسرا ملزم کرلا ویسٹ سے بیٹھا تھا۔ جیسے ہی ڈرائیور ٹیکسی لے کر نہرو نگر کے ٹھکر بپا علاقے میں پہنچا، ان لوگوں نے اس کی پٹائی کرکے موبائل اور رقم چھین کر فرار ہوگئے۔
واقعہ کے بعد ٹیکسی ڈرائیور نے نہرو نگر پولیس سے شکایت کی۔ جس کے بعد پولیس نے دو ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ جلد ہی پولس نے اس معاملے میں تین لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی۔
اس دوران معلوم ہوا کہ یہ لوگ ویران علاقے کا فائدہ اٹھا کر ٹیکسی ڈرائیور کو لوٹ لیتے تھے۔ نہرو نگر پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 394 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس اس بات کا پتہ لگا رہی ہے کہ اس گینگ نے اب تک کتنی وارداتیں انجام دی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں