ممبئی میں ماں کی ممتا ہوئی شرمسار : جائیداد کے لیے بیٹے نے کیا ماں کا قتل ۔
مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ایک کلیوگی بیٹے نے جائیداد کے لیے اپنی ہی ماں کو بے دردی سے قتل کردیا۔ ماں بیٹے کے درمیان کافی عرصے سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا اور یہ معاملہ عدالت تک پہنچ گیا تھا۔
واقعہ ممبئی کے جوہو علاقے کا ہے جہاں ایک 43 سالہ بیٹے نے جائیداد کے تنازعہ پر اپنی 74 سالہ ماں کو قتل کر کے لاش کو ماتھیران ہل اسٹیشن کے قریب پھینک دیا۔ پولیس نے اب قتل کے ملزم بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس قتل کے بارے میں، ایک اہلکار نے جمعرات کو بتایا کہ جوہو پولیس نے بدھ کو مقتولہ بینا کپور کی لاش نیرل-ماتھیران روڈ پر ایک کھائی سے برآمد کی۔
اہلکار نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کے بیٹے سچن کپور نے مبینہ طور پر اپنی گھریلو ملازمہ کی مدد سے منگل کی صبح بیس بال کے بلے سے مار مار کر اپنی ماں کو قتل کر دیا اور لاش کو ٹھکانے لگا دیا۔
اب پولیس نے قتل کے ملزم بیٹے کے ساتھ ساتھ گھریلو ملازمہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ بے روزگار استاد سچن کپور اور ان کی والدہ جائیداد کے حوالے سے عدالت میں مقدمہ لڑ رہے تھے۔ پولیس اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں