src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> وارڈ نمبر 13 کے بھنگار بازار علاقے میں کانکریٹ راستے کے تعمیری کام کا آغاز ..!! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 18 دسمبر، 2022

وارڈ نمبر 13 کے بھنگار بازار علاقے میں کانکریٹ راستے کے تعمیری کام کا آغاز ..!!






وارڈ نمبر 13 کے بھنگار بازار علاقے میں کانکریٹ راستے کے تعمیری کام کا آغاز ..!!



 10 لاکھ کے تخمینہ سے تعمیر ہونے والے اس راستے کا افتتاح حاجی بھیکن شاہ کے ہاتھوں عمل میں آیا ..!!





دھولیہ, 18 دسمبر 2022 : دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے علاقوں میں بنیادی سہولیات کی ترقیاتی اسکیم کے تحت حاصل شدہ 10 لاکھ کے فنڈ سے وارڈ نمبر 13 کے بھنگار بازار علاقے میں رئیس پاٹے والے سے یوسف بھائی کی گیاریج تک ( ایم آئی ایم کے سابق ضلع صدر مرحوم شمسُ چاچا کی گلی ) میں راستے کے تعمیری کام افتتاح رکن اسمبلی فاروق شاہ کے بڑے بھائی حاجی بھکن شاہ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ایک مختصر سی استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں حاجی بھکن شاہ کے ساتھ ہی ساتھ ایم آئی ایم کے ضلع و شہر صدر کے علاوہ کارکنان کا بھی گل پوشی کر کے استقبال کیا گیا ۔ یاد رہے اس راستے کی حالت نہایت خستہ حال ہو چکی تھی ، جگہ جگہ گڑھے پڑھ چکے تھے جس سے آمد و رفت میں راہگیروں اور مقامی رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کی شکایت مقامی رہائشیوں نے ایم آئی ایم کے سابق ضلع صدر شمسُ چاچا کے فرزند سمیر شاہ کے ذریعہ رکن اسمبلی فاروق شاہ سے کر کے راستے کے تعمیر کی گزارش کی تھی ۔ بھنگار بازار کے رہائشیوں کی گزارش کا نوٹس لیتے ہوئے رکن اسمبلی فاروق شاہ نے میونسپل کارپوریشن علاقوں میں ترقیاتی اسکیم کے تحت 10 لاکھ روپیہ کا فنڈ حاصل کر کے اس راستے کے تعمیری کام کی شروعات کی جس کا افتتاح حاجی بھکن شاہ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس راستے کی تعمیر سے مقامی رہائشیوں میں خوشی کا ماحول ہے اور ہر کسی کی جانب سے رکن اسمبلی فاروق شاہ کو نیک خواہشات کے ساتھ دعائوں سے نوازا جا رہا ہے ۔ آج منعقدہ راستے کی افتتاحی تقریب میں حاجی بھکن شاہ ، ایم آئی ایم کے ضلع صدر ناصر پٹھان ، شہر صدر مختار بلڈر ، سمیر شمس الہدیٰ شاہ ، سراج ملک ، اعجاز سید ، مجاہد شیخ ، عابد شاہ کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی رہائشی لوگ موجود تھے ۔

حلیـم شمـس الـدیـن انصـاری
   ایم آئی ایم ضلع صدر
    میڈیا سیل

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages