src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 6 دسمبر، 2022

 





دارالعلوم دیوبند پہنچی امریکی ایمبیسی کی نائب سکریٹری مشل ایلمس ، مھتمم و نائب مھتمم دارالعلوم دیوبند سے ملاقات ، ترقی کا راستہ امن پسندی کی راہ سے ھوکر گزرتا ھے ، ملاقات کے دوران مشل ایلمس اظھارِ خیال۔۔۔!



دیوبند : 5؍ دسمبر 2022ء( پریس ریلیز) یونائیٹڈ اسٹیٹ آف امریکہ ایمبیسی کی نائب سکریٹری برائے سیاسی امور مشل ایلمس نے آج ایشیاء کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند پہنچ کر ادارہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی اور نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی سے ملاقات کی ۔ مولانا عبدالخالق مدراسی نے مشل ایلمس کا خیرمقدم کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ غریب اور پسماندہ مسلمانوں میں تعلیم کے مشن کو لے کر آگے بڑھتا ہے اور اسی مقصد اس کا قیام عمل میں آیا تھا کہ انگریزوں کے ذریعہ چلائی جارہی ارتداد کی تحریک کا مقابلہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے غریب بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ جملہ ضروریات کی کفالت کا عزم کیا جس پر دارالعلوم دیوبند آج بھی قائم ہے ۔ مولانا مدراسی نے بتایا کہ دارالعلوم دیوبند میں داخل تمام طلبہ کے قیام و طعام اور تعلیم کی کفالت بلامعاوضہ کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند کی تحریک کا اثر یہ ہے کہ آج پوری دنیا میں مدارس کی شکل میں علوم اسلامیہ کے مراکز قائم ہیں جن کے ذریعہ علم دین کی درسگاہیں آباد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند اور اس جیسے تمام مدارس پوری دنیا کو امن و آشتی کا پیغام دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند قومی و وطنی خدمات میں بھی اپنا بنیادی کردار رکھتا ہے ۔ تعلیمی مشن کے اعتبار سے دارالعلوم دیوبند ایک خالص دینی تعلیمی ادارہ ہے اور اس کا کسی سیاسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ سیاست سے یہ ادارہ ہمیشہ دور رہا ہے ، لیکن سماجی اصلاحات سے کبھی غافل بھی نہیں رہتا ۔ اس ملک کی آزادی سے لے کر آج تک دارالعلوم دیوبند اور اس کے اکابر نے ملک و ملت کی رہنمائی میں نمایاں کردار ادا کرتا آیا ہے ۔ مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند دینی علوم کی درس و تدریس کے اعتبار سے پوری دنیا میں اپنا ممتاز مقام رکھتا ہے ، جب کہ یہاں انگریزی اور کمپیوٹر کی اعلیٰ تعلیم و تربیت کا نظم بھی موجود ہے ۔ یونائیٹڈ اسٹیٹ آف امریکہ ایمبیسی کی سیاسی پالیٹیکل سکریٹری مشل ایلمس نے دارالعلوم دیوبند کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی بات ہے کہ کسی ادارہ اور فارغین کا کردار اتنا صاف اور شفاف ہو ۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند امن و آشتی کا پیغام دیتا ہے اور دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا راستہ امن پسندی کی راہ سے ہی ہوکر گزرتا ہے ۔ مشل ایلمس نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند کی لائبریری دیکھ کر روحانی سکون حاصل ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی کتب خانے نادر ونایاب ہیں ، ان کی حفاظت کی جانی چاہئے ۔ مشل ایلمس نے اس دوران دارالعلوم دیوبند کی لائبریری ، رشیدیہ مسجد ، دارالعلوم کا کتب خانہ وغیرہ بھی کا جائزہ لیا ، اس دوران ان کے ساتھ شعبہ انگلش کے استاذ مولانا عبدالملک اور مفتی محمداللہ رہے ۔ مشل ایلمس کے ساتھ امریکن ایمبیسی کے سیاسیات کے ماہر ابھی رام گھڑیال پٹیل بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں مشل ایلمس نے جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور تبادلۂ خیال کیا ۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages