src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کامٹی مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے آل مہاراشٹر فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 29 دسمبر، 2022

کامٹی مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے آل مہاراشٹر فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد





کامٹی مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے آل مہاراشٹر فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد




کامٹی مجلس صدر و نگر سیوک شکیب الرحمن کی ایماء پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کی شرکت





ناگپور سے پندرہ کلو میٹر دور کامٹی میں آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام و مجلس اتحاد المسلمین کامٹی صدر و نگر سیوک شکیب الرحمن  کی نگرانی میں آل مہاراشٹر فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں آیا  گزشتہ روز جس کا فائنل مقابلہ ہوا جس میں کامٹی مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و نگر سیوک شکیب الرحمن کی خواہش و ایماء پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے شرکت فرمائی ۔ فائنل مقابلہ نہایت ہی سنسنی و دلچسپ رہا ۔ میچ کے اختتام پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کے ہاتھوں دونوں ہی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے اپنے خطاب میں مسلم نوجوانوں کو ایک منظم شازش کے تحت نشہ و موبائل کی لت میں مبتلا کرنے کے حوالے سے نوجوانوں کو موبائل و نشہ کی لت چھوڑ کر فٹ بال، کرکٹ و دیگر کھیلوں میں حصہ لینے کی تلقین کی تاکہ مسلم نوجوان جسمانی طور پر صحت مند رہیں اور ریاستی و ملکی سطح پر نمائندگی کرکے اپنا و اپنے شہر سمیت ریاست و ملک کا نام روشن کریں اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی ،کامٹی مجلسِ اتحاد المسلمین کے شکیب الرحمن کے علاوہ جاوید بھائی، وقار بھائی، شکیل پٹیل نیز کارپوریٹر محمد آمین محمد فاروق، حاجی خالد سکندر، عبدالخالق سوپرنشاط ،مولانا علیم الدین فلاحی و دیگر ذمہ داران و شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages