حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی سرپرستی میں جاری سیوک سوسائٹی کی تمام تر سرگرمیوں کا نصب العین غریب عوام کو راحت پہنچانا ہے گذشتہ دنوں حافظ عبداللہ ابن مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی زیر نگرانی آفس سیوک سوسائٹی نورانی نگر سے گولڈن کارڈ آیوشمان کارڈ بنانے کا آغاز کیا گیا جہاں گیارہ ہزار کالونی مالدہ شیوار سے گولڈن کارڈ حاصل کرنے کے لئے ضرورت مندوں کی آمد ہوئی ۔ سیوک سوسائٹی کے ذمہ داران نے گیارہ ہزار کالونی کے ساکنین کی راحت رسانی کے لئے بروز جمعرات مورخہ 29 دسمبر 2022 صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک بلڈنگ نمبر 14 روم نمبر 4 کرانہ دکان کے پاس گولڈن کارڈ آیوشمان کارڈ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا تاکہ گیارہ ہزار کالونی کے لوگوں کو نورانی نگر تک نہ آنا پڑے ۔ اس لئے گیارہ ہزار کالونی کے لوگوں سے گزارش ہے کہ گولڈن کارڈ حاصل کرنے کے لئے اپنے ساتھ اوریجنل آدھار کارڈ اور راشن کارڈ ضرور لیکر آئیں ۔ اس قسم کی اپیل کیمپ کے انچارج عبیدالرحٰمن نے کی ہے مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں ۔
9172202052
نوٹ ۔ اس میسیج کو گیارہ ہزار کالونی کے لوگوں تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں