src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمیعت علماء سلیمانی چوک کا قابلِ مبارک اقدام - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 2 دسمبر، 2022

جمیعت علماء سلیمانی چوک کا قابلِ مبارک اقدام




جمیعت علماء سلیمانی چوک کا قابلِ  مبارک اقدام


گزشتہ روز نئی بستی میں آگ کا سانحہ پیش آیا تھا وہاں پر پہونچ کر جمیعت علماء سلیمانی چوک نے متاثرین کو تسلّی دی اور ضروریات زندگی میں روز مرّہ کے استعمال ہونے والے لوازمات بھی سبھی متاثرین کو دئیے تھے اور سرکاری کاغذات بنوانے میں ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ 


گزشتہ روز نجمہ آباد کے سامنے علی باغ محمدیہ جماعت خانہ کے بازو میں بھی ایک آگ کا سانحہ پیش آیا تھا جسمیں بھی گھر کے تمام ہی ساز و سامان اور سبھی کاغذات جل کر راکھ ہو گئے تھے۔ اس کی اطلاع علاقے کے سرگرم *جنتادل رکن توحید انصاری نے جناب مستقیم ڈگنیٹی صاحب* کو دی تھی موصوف نے جائے حادثہ پر پہونچ کر فوراً جائزہ لیا تھا اور فوراً تلاٹھی آفیسر کو بلا کر پنچنامہ کروایا تھا۔


آج اسی سلسلے میں جناب مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے *جمیعت علماء سلیمانی چوک* سے رابطہ کیا اور پورے سانحہ سے آگاہ کیا۔ جمیعت علماء سلیمانی چوک کے زمے داران قاری اخلاق صاحب اور مولانا جمال ناصر صاحب عصر بعد حادثہ والی جگہ توحیدانصاری کے ساتھ پہنچ کر حالات کو دیکھااورمتاثرین کی باتوں کو سننےکے بعد تسلّی دی اور سمجھایا وقت اچھابرا آتاجاتاہے صبر سے کام لیں جمیعت علماءسلیمانی چوک أپ کے ساتھ ہے متاثرین میں سے شیخ آصف کو عشاءبعد جمیعت دفترآنے کو کہا گیا وہاں جانے پر متاثر شیخ آصف نجمہ آباد کو 60 سے زائد برتن کا سیٹ اور کمبل کا *تحفہ* جمیعت علماءسلیمانی چوک کے *صدرمولانا آصف شعبان صاحب* کے ہاتھوں دیا گیا اس موقعےپر *جنرل سکریٹری قاری اخلاق صاحب ، حافظ عبدالعزیزرحمانی ، مولانا نیاز ملی، جاوید احمد ، خلیل ایم ایم مدنی ، صابر شیخ،* اور زمہ داران سلیمانی چوک موجود رہے جمیعت کی طرف سے سب ہی سرکاری کاغذات بھی بنوا کر دینےکاوعدہ کیاگیا۔




ہم شکر گزار ہیں *جمیعت علماء  مالیگاؤں سلیمانی چوک* کےصدرواراکین اور تمام ذمےداروں و معاونین کے کہ انہوں نےامید سے کہیں زیادہ بڑھ کر مدد کی اللہ تعالیٰ بہترین جزائے خیر دے۔آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages