تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے آنے والی نسلوں کو غلط پیغام جائے گا: اوہاڑ
تھانے، 13 نومبر : مہاراشٹر کے سابق وزیر جتیندر اوہاڑ، جنہیں دو دن قبل تھانے کے ایک سنیما ہال میں مراٹھی فلم 'ہر ہر مہادیو' کی نمائش میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، نے کہا ہے کہ تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے آنے والی نسلوں کو غلط پیغام بھیجا جائے گا۔
ہفتہ کو مہاراشٹر کے تھانے شہر میں ایک عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر اوہاڑ نے کہا کہ فلم میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف مراٹھا بادشاہ بلکہ ریاست کی شبیہ کو بھی نقصان پہنچا ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔
7 نومبر کو، اوہاڑ اور ان کے حامیوں نے تھانے شہر کے ایک مال کے اندر ایک تھیٹر میں "ہر ہر مہادیو" کے شو کو زبردستی روک دیا۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ فلم میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔
فلم دیکھنے آئے کچھ لوگوں نے رکاوٹ کے خلاف احتجاج کیا تو ان کی پٹائی بھی کی گئی جس کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔
اس سلسلے میں ورتک نگر پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 323 اور 504 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں