src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بنگال میں ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کی گاڑی کی چپیٹ میں آکر 4 سالہ بچہ ہلاک، گاڑی ضبط، ڈرائیور گرفتار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 16 نومبر، 2022

بنگال میں ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کی گاڑی کی چپیٹ میں آکر 4 سالہ بچہ ہلاک، گاڑی ضبط، ڈرائیور گرفتار

 




بنگال میں ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کی گاڑی کی چپیٹ میں آکر  4 سالہ بچہ ہلاک، گاڑی ضبط، ڈرائیور گرفتار

  مرشد آباد : مرشد آباد کے نودا تھانہ علاقے کے پپراکاکھالی علاقے میں دوپہر تقریباً 2.30 بجے ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ مرشد آباد لوک سبھا ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابو طاہر خان کی گاڑی نے ایک بچے کو ٹکر مار دی۔


مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ کی گاڑی کی زد میں آکر ایک چار سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔ خاص بات یہ ہے کہ گاڑی کے اندر رکن پارلیمنٹ موجود تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ کار مرشد آباد کے ایم پی ابو طاہر خان کی ہے جو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ مبینہ طور پر خان بچے کو ہسپتال لے گئے، جہاں علاج کے دوران چار سالہ بچے کی موت ہو گئی۔ خان نے بتایا کہ بچہ اچانک گاڑی کے سامنے نمودار ہوا۔ دوسری جانب مقامی لوگوں کے مطابق ایم پی کی گاڑی کی رفتار 70 سے 80 کلومیٹر کے قریب تھی۔


بتایا جا رہا ہے کہ یہ دردناک حادثہ مرشد آباد کے نودا تھانہ علاقے کے پپرا کاکھلی علاقے میں دوپہر تقریباً 2.30 بجے پیش آیا۔ مرشد آباد لوک سبھا ترنمول کے رکن اسمبلی ابو طاہر خان کی گاڑی نے بچے کو ٹکر مار دی۔ ذرائع کے مطابق وہ بہرام پور جارہے تھے۔ یہ حادثہ راستے میں پیش آیا۔ شدید زخمی بچے کو مرشد آباد میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا۔ فوری علاج بھی شروع کیا گیا مگر انجام کار بچے کو بچا نہیں سکے۔ کچھ دیر بعد ہی بچہ موت کی گود میں سوگیا۔


ذرائع کے مطابق مرنے والے بچے کا نام ہاشم سرکار (4) ہے۔ بچے کی ماں اس دن پپرا کاکھلی علاقے میں بینک گئی ہوئی تھی۔ بچے کا گھر نوئیڈا تھانہ علاقے کے گنگاکھلی علاقے میں ہے۔ حادثے  کے بارے میں ترنمول کے رکن پارلیمنٹ ابو طاہر خان نے کہا کہ بچے کی ماں اس کے ساتھ نہیں تھی۔ سڑک کے بیچوں بیچ بچے کو لاوارث چھوڑ دیا گیا تھا۔ حادثہ سڑک پر دوڑنے لے دوران پیش آیا۔ اس کی ماں کسی کام سے بینک گئی ہوئی تھی۔ حادثے کے بعد 50-60 لوگ جمع ہو گئے لیکن پھر بھی بچے کی ماں لاپتہ تھی۔ میں نے بچے کو اپنی گود میں لیا اور اسے ہسپتال میں داخل کرایا۔ ڈاکٹروں اور نرسوں نے بھی فورآ علاج شروع کر دیا۔


زخمی بچے کے چچا پریمی سرکار نے بتایا کہ رکن پارلیمنٹ کی گاڑی سے ٹکر لگی۔ بچہ کھیل رہا تھا۔ تب حادثہ ہوا۔ گاڑی بہت زور سے آ رہی تھی۔  رکن پارلیمنٹ ہی حادثے کے بعد بچے کو اسپتال لے کر آئے تھے۔ مرشد آباد کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شبری راجکمار نے کہا کہ ایم پی کی گاڑی کو پہلے ہی ضبط کر لیا گیا ہے۔ کار ڈرائیور عالمگیر منڈل کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔


آپ کو بتادیں کہ ابو طاہر خان وہی ایم پی ہیں، جن کے گھر پر چار ماہ قبل یعنی جولائی میں سی بی آئی نے چھاپہ مارا تھا۔ ابو طاہر کے خلاف نندی گرام کے چلگرام کے رہنے والے بی جے پی کارکن دیببرتا میتی کے قتل کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے ابو کو کئی بار طلب کیا، لیکن وہ نہیں آئے۔ ایسے میں ہلدیہ سب ڈویژنل کورٹ نے ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages