src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کل نشہ مخالف مہم کے تحت ہلال چوک پر مولانا سید محمد امین القادری کا خصوصی خطاب - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 25 نومبر، 2022

کل نشہ مخالف مہم کے تحت ہلال چوک پر مولانا سید محمد امین القادری کا خصوصی خطاب






کل نشہ مخالف مہم کے تحت ہلال چوک پر مولانا سید محمد امین القادری کا خصوصی خطاب





کل بروز سنیچر بعد نمازِ مغرب ہلال چوک، منشی شعبان نگر، مالیگاؤں میں فیمس سنجری فاؤنڈیشن، ہلال فاونڈیشن اور ادارۂ خدمتِ خلق کے زیرِ اہتمام مشہور مخالف اجلاس بنام نشہ کی تباہ کاریاں" کا انعقاد کیا گیا ہے جسمیں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کا فکر انگیز اصلاحی خطاب ہوگاـ 




اجلاس کے منتظمین نے اس بارے اپنی گراں قدر رائے دیتے ہوئے کہا کہ مولانا سید محمد امین القادری صاحب سماجی برائیوں کے سد باب کے لئے ہمیشہ سرگرم عمل رہتے ہیں سید صاحب کے ذریعہ جاری نشہ مخالف مہم کو مزید تقویت دینے کے لئے ایسے اجلاس منعقد کرنا تمام شہریان کی ذمّہ داری ہے کسی بھی قوم کا سرمایہ اس قوم کے نوجوان ہی ہوتے ہیں نوجوانوں کو لغویات، اور جرائم سے روکنے کے لئے اہلیانِ شہر کو اس مہم کا حصہ بننا چاہیے اور ہونے والے اجلاس کو کامیاب کرکے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنا نمایاں کردار کریں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages