ناگپور وستر ادیوگ ٹیکسٹائل کمشنر نے وستر ادیوگ کمیٹی بنائی
مالیگاؤں شہر سے ایک بھی نمائندے کو نہیں لیاگیا.
گذشتہ روز ناگپور وستر ادیوگ ٹیکسٹائل کمشنر نے وستر ادیوگ نام سے ایک کمیٹی بنائی جسمیں مہاراشٹر بھر سے پاورلوم صنعت سے جڑے 24 لوگوں کو شامل کیاگیا. لیکن اس کمیٹی میں پاور لوم صنعت سے جانے جانیوالے شہر مالیگاؤں سے ایک بھی ممبر کو شامل نہیں کیا گیا.
اسی سلسلے میں شہر مالیگاؤں آل پاور کنزیومر ایسوسی ایشن کے ممبران نے ناسک ضلع پالک منتری دادا بھوسے صاحب سے ملاقات کی اور انہیں اس کمیٹی کے تعلق سے بتایا اور شہر سے کسی بھی نمائندے کو نہیں لیا گیا. ایسی شکایت دی گئی. دادا بھوسے صاحب نے فوراً ناگپور وستر ادیوگ ٹیکسٹائل کمشنر کو فون کیا اور کہا کہ آپ نے مہاراشٹر وستر ادیوگ کمیٹی بنائی لیکن مالیگاؤں کو کیوں نظر انداز کیا اس بات پر ناگپور وستر ادیوگ ٹیکسٹائل کمشنر نے معذرت کی اور شہر سے چار نمائندوں کو شامل کرنیکا کہا اور انکے نام مانگے. ایسوسی ایشن نے وہیں مشورہ کرکے چار ساجد انصاری، شبیر دیگ والے، کے ڈی مہاجن، یوسف الیاس کے نام دیئے.
دادا بھوسے صاحب نے یہ چاروں نام ناگپور وستر ادیوگ ٹیکسٹائل کمشنر کو مہاراشٹر وستر ادیوگ کمیٹی میں شامل کرنیکا حکم جاری کیا.
آل مالیگاؤں پاور کنزیومر ایسوسی ایشن کی جانب سے دادا بھوسے صاحب کا شکریہ ادا کیا گیا.
اس وفد میں یوسف سیٹھ نیشنل، اخلاق بالے مقادم، ساجد انصاری، شبیر دیگ والے، عتیق کمال، مال عمیر سر، محبوب شیخ، مولانا زاہد ندوی، مولانا شکیل، کے ڈی مہاجن وغیرہ شامل تھے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں