src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کلکتہ پاور بجلی کمپنی کے مظالم کیخلاف دادا بھوسے سے ملاقات - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 19 نومبر، 2022

کلکتہ پاور بجلی کمپنی کے مظالم کیخلاف دادا بھوسے سے ملاقات

 


کلکتہ پاور بجلی کمپنی کے مظالم کیخلاف دادا بھوسے سے ملاقات



  مالیگاؤں (پریس ریلیز) کل بروز جمعہ شام میں آل مالیگاؤں پاور کنزیومر ایسوسی ایشن کے ذمے داران نے ناسک ضلع پالک منتری دادا بھوسے صاحب سے ملاقات کی اور انہیں بتایاکہ مالیگاؤں شہر سمیت پانچ دیہاتوں میں کلکتہ بجلی کمپنی قانون کی پاسداری نہ کرتے ہوئے  اپنے من مانے طریقے سے کام کررہی ہے. اور انکے ظلم، پاورلوم ہی نہیں بلکہ گھر گوتی بجلی صارفین پر بھی ہورہے ہیں، فالٹی بل، اوریج بل، اور زبردستی میٹر تبدیل کررہی ہے. جس سے عام آدمی بھی پریشان ہے. یہ بجلی کمپنی اپنے ایگریمینٹ کے مطابق کام نہیں کررہی ہے. بلکہ اپنے من مانے طریقے سے کام کررہی ہے. اگر انکی یہ غنڈہ گردی اور قانون کے خلاف ایسے ہی چلتا رہا تو لوگ بجلی کااستعمال بند کرکے احتجاج کرینگے. جس سے شہر کا لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہوجائیگا. پہلے ہی شہر میں چوریاں ہورہی ہیں.



  دادا بھوسے صاحب نے کہا کہ میں کلکتہ بجلی کمپنی کے آفیسران کو بلاکر یہاں آپ لوگوں کیساتھ ان کی میٹنگ لیتا ہوں اور انہیں وارننگ دونگا کہ پندرہ دنوں کے اندر یہ سب بند ہوجانا چاہئے اور اگر اس میٹنگ کے بعد بھی انہوں نے سب کچھ صحیح نہیں کیا تو پھر انہیں منترالیہ بلاؤنگا اور پوری طاقت کیساتھ انکے خلاف کاروائی کرونگا ایسا تیقن آل مالیگاؤں پاور کنزیومر ایسوسی ایشن کے وفد کو دادا بھوسے نے دیا.



  اس وفد میں یوسف سیٹھ نیشنل، ساجد انصاری، مولانا زاہد ندوی، اخلاق بالے مقادم، یوسف الیاس، عتیق کمال، شبیر دیگ والے، محبوب بھائی، عمیر سر، کے ڈی، مہاجن وغیرہ شامل تھے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages