ہائے وے اور شہر میں ہورہی چوری کی واردات کو دیکھتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی صاحب کی شہر ایس پی چندر کانت کھانڈوی سے ملاقات
آج بروز منگل دوپہر دو بجے جنتادل لیڈر مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے شہر ایس پی چندر کانت کھانڈوی صاحب سے خصوصی ملاقات کی اور ہائے وے پر ہورہے موبائل اور پیسہ چھیننے کے واقعات اور اسی کے ساتھ ساتھ شہر میں ہورہی چوری کی واردات پر شکایت کی اور شہر ایس پی صاحب سے گزارش کی کہ شہر میں ہورہی اس طرح کی واردات پر روک لگے اس کیلئے پولیس انتظامیہ سخت کاروائی کرے
جس پر شہر ایس پی صاحب نے تعلقہ پولس اسٹیشن کے پی آئی پاٹل صاحب سے رابطہ کیا اور ہائے وے پر پٹرولنگ بڑھانے اور اس طرح کی واردات پر روک لگے اس کے احکامات جاری کیے
اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی صاحب کے علاوہ رحمانی عبید ، محمد اسرائیل ، محمد امین ، شہزاد ماسٹر و دیگر احباب حاضر تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں