85 لاکھ روپے مالیت کی چرس کے ساتھ منشیات اسمگلر گرفتار۔
وڈالا پولیس نے ممبئی میں منشیات کے اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 85 لاکھ روپے مالیت کی 16.983 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی جاری ہے۔
ممبئی پولیس کو منگل کے روز علاقے میں منشیات کی ایک کھیپ لانے کی اطلاع ملی، جس کی بنیاد پر پولیس نے وڈالا علاقے میں چھاپہ مارا اور ملزم کو 85 لاکھ روپے کی منشیات کے ساتھ گرفتار گیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پیر کی رات ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور جال بچھا دیا گیا۔ رات 11 بجے کے قریب پولیس نے بائیک پر ایک مشکوک شخص کو دیکھا اور اسے چیکنگ کے لیے روکا۔ تفتیش کے دوران اس کے پاس سے تقریباً 16.186 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا، " ضبط کی گئی چرس کی کل قیمت مارکیٹ میں تقریباً 85 لاکھ روپے ہے۔"
ضبطی کے بعد، پولیس نے نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینس ایکٹ (این ڈی پی ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کی شناخت 28 سالہ زاہد ٹیپو سلطان خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ملزم سے مکمل پوچھ تاچھ کر رہی ہے اور اس کالے دھندے کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش کے بعد بڑا انکشاف ہو سکتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں