مہاراشٹر: پونے کے یروڑا میں چلتی بس میں لگی آگ، 42 مسافر بال بال بچے۔
مہاراشٹر کے پونے میں منگل کو ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ یہاں سرکاری ٹرانسپورٹ کی بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ اچانک وہ آگ کا گولہ بن گیا۔ حادثہ کے وقت بس میں 42 مسافر سوار تھے۔ تاہم خوش قسمتی سے سب بچ گئے۔ یہ حادثہ یروڑا علاقہ میں شاستری چوک کے قریب پیش آیا۔
فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے کافی محنت کی گئی۔ دھواں اٹھتا دیکھ کر بس کنڈیکٹر نے مسافروں کو نیچے اترنے کو کہا جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اس حادثے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں