src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں : سُرکشا پروجیکٹ حاملہ خواتین اور بچوں کی صحت کیلئے سرگرم - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 15 نومبر، 2022

مالیگاؤں : سُرکشا پروجیکٹ حاملہ خواتین اور بچوں کی صحت کیلئے سرگرم

 



مالیگاؤں : سُرکشا پروجیکٹ حاملہ خواتین اور بچوں کی صحت کیلئے سرگرم




 ممبئی کا ادارہ ccdt شروع سے ہی خواتین اور بچوں کی صحت کیلئے سرگرم رہا ہے، گذشتہ دو سالوں سے  سُرکشا پروجیکٹ، شہر مالیگاؤں اور  شہر بھیونڈی میں حاملہ خواتین اور بچوں کی صحت کیلئے سرگرم ہے.



اور اس پروجیکٹ کے چلتے
عورتوں اور بچوں کو صحت کی معلومات، صاف صفائی، غذا، ٹیکہ کرن، کے ساتھ فیملی پلاننگ، ہاسپٹل ڈلیوری جیسے موضوعات پر معلومات دی جاتی ہے اور حاملہ خواتین کی خوراک، خون کی جانچ، بلڈ پریشر کی کمی یا زیادتی، ان کا وزن اور زچہ و بچہ کے ٹیکے پورے کرنے کے ساتھ، انہیں کم پیسوں میں غذائیت سے بھرپور، عمدہ اور لذیذ کھانوں کی معلومات دی جاتی ہے 
گذشتہ دو سالوں میں سُرکشا پروجیکٹ نے شہر بھر بھر میں بی پروٹین پاؤڈر کی تقسیم بھی کی اور ہائی رسک خواتین کی مسلسل دیکھ بھال اور فالو اپ کے ذریعے انہیں ایک صحت مند زندگی کی طرف راغب کرنے کا مستحسن قدم اٹھایا ہے 


پروجیکٹ آپریشن مینجر، شری رام آڑسولے اور پروگرام مینجر، شرمتی تنوی میڈم کی زیر نگرانی یہ پروجیکٹ شہر کے نو ہیلتھ پوسٹ سے متصل علاقوں میں پھیل رہا ہے اور خواتین ہیلتھ اور نیوٹریشن پر مشن لئے یہ پروگرام، کچی بستیوں، غریب عورتوں اور مائگرینٹ علاقوں میں بھی اپنا کام تیزی سے شروع کر رہا ہے.

Staff Report Suraksha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages