شادی کارڈ کیسا ہو ؟
ایک مجلس میں حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب دامت برکاتہم کی خدمت میں نکاح کا ایک قیمتی اور مہنگا دعوت نامہ پیش کیا گیا تو حضرت نے اس کو دیکھ کر جو فکر انگیزاصلاحی باتیں ارشاد فرمائیں، ان باتوں کا مفہوم نیچے درج کیا جارہا ہے،ملاحظہ فرمائیں یقیناًحضرت والاکی باتیں ہم سب کے لیے قابل توجہ اور لائق عمل ہیں:
’’آپ کتنا ہی قیمتی اور مہنگا دعوت نامہ تیار کرلیں ،لوگ اس کو محض ایک مرتبہ پڑھ کر کنارے رکھ دیں گے ۔اس لیےاولاً تو سادہ دعوت نامہ چھپائیں یا پھر بہت مہنگے اور قیمتی شادی کارڈ چھپواکر روپیہ ضائع کرنے اور فضول خرچی کا گناہ اپنے سر پر لینے کے بجائے نکاح اور ازدواجی زندگی کے عنوان پر لکھی گئی کسی کتاب کے ٹائٹل پر شادی کا دعوت نامہ لکھوادیں، اس طرح آپ کا کام بھی ہوجائے گا اور اسی بہانے ایک مفید دینی کتاب بہت سارے گھروں میں پہنچ جائے گی اور ہزاروں افراد اس کو پڑھ کر دینی وعلمی رہنمائی حاصل کریں گے ،جس کا اجر وثواب آپ کو ملتا رہے گا۔‘‘
نوٹ:جو حضرات نکاح اور ازدواجی زندگی کے موضوع پر لکھی گئی کتاب کے ٹائٹل پر دعوت نامہ شائع کرنا چاہتے ہیں وہ اس نمبر پر رابطہ کریں:
9028393682
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں