src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مہاراشٹر: وزیراعلی ایکناتھ شندے کے لوٹتے ہی شیوسینکوں نے گئومتر سے بالاصاحب میموریل کو کیا پاک - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 17 نومبر، 2022

مہاراشٹر: وزیراعلی ایکناتھ شندے کے لوٹتے ہی شیوسینکوں نے گئومتر سے بالاصاحب میموریل کو کیا پاک

 


مہاراشٹر: وزیراعلی ایکناتھ شندے کے  لوٹتے ہی شیوسینکوں نے گئومتر سے بالاصاحب میموریل کو کیا پاک  


مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بدھ کی شام بالاصاحب ٹھاکرے میموریل کا دورہ کیا، جس کے بعد شیوسینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) کے کارکنوں نے میمقریل کو گئومتر سے پاک کیا۔ بدھ کو شندے نے اپنے ایم ایل اے اور ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ شیواجی پارک میں واقع بالا صاحب ٹھاکرے کی یادگار کا دورہ کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ بتا دیں کہ آج بالاصاحب کی برسی ہے۔


شندے ٹھاکرے شیوسینا کے بانی بالاصاحب کی دسویں برسی کے موقع پر یادگار پر پہنچے تھے۔ وہ اپنے حریف شیوسینا کیمپ کے ساتھ کسی قسم کے تصادم سے بچنے کے لیے ایک دن پہلے یہاں پہنچے تھے۔ شندے کے دورے کے بعد شیو سینا کے کارکنان میموریل گئے اور گئو متر اور پانی سے میموریل کو دھویا۔


رپورٹ کے مطابق اس دوران جنوبی ممبئی کے ایم پی اروند ساونت بھی ان کے ساتھ تھے۔ نہ صرف میموریل کو گئومتر سے دھویا گیا بلکہ بالاصاحب میموریل پر چڑھائے گئے ہار اور پھولوں کو بھی تبدیل کیا گیا۔


اس کی مذمت کرتے ہوئے شندے گروپ کے ترجمان دیپک کیسرکر نے کہا کہ ہم اس فعل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ بالا صاحب کا تعلق کسی ایک شخص یا کسی ایک جماعت سے نہیں ہے۔ ہر جماعت ان کی پرستش اور احترام کرتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages