src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دھولیہ : پولیس ٹریننگ سینٹر میں انسپیکٹر کدم نے کی خودکشی، سوسائیڈ نوٹ برآمد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 17 نومبر، 2022

دھولیہ : پولیس ٹریننگ سینٹر میں انسپیکٹر کدم نے کی خودکشی، سوسائیڈ نوٹ برآمد

 




  دھولیہ : پولیس ٹریننگ سینٹر میں انسپیکٹر کدم نے کی خودکشی، سوسائیڈ نوٹ برآمد


مہاراشٹر کے دھولیہ ضلع کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں ایک پولیس انسپکٹر نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ ایک اہلکار نے بدھ کو یہ معلومات دی۔ افسر نے بتایا کہ متوفی کی شناخت پروین وشوناتھ کدم کے طور پر کی گئی ہے۔ انسپکٹر نے منگل کو واقعہ سے پہلے مبینہ طور پر ایک نوٹ چھوڑا تھا جس میں اس نے لکھا تھا کہ اس کی خودکشی کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا چائے۔



افسر نے مزید بتایا کہ کانووکیشن کی تقریب 21 نومبر کو پولیس ٹریننگ سینٹر میں منعقد ہوئی۔ پروین وشوناتھ کدم نے منگل کی سہ پہر اس تقریب کی تیاری میں حصہ لیا۔ دراصل، پروین وشوناتھ کدم پونے سے آنے کے بعد 2019 سے دھولیہ کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں تعینات تھے۔ افسر نے بتایا کہ منگل کی شام جب ان کے کچھ دوستوں نے کمرے کا دروازہ بند پایا تو انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن اندر سے کوئی جواب نہیں ملا۔


اس کے بعد دوستوں نے کھڑکی سے جھانکا تو دیکھا کہ پروین وشوناتھ پھندے پر لٹکے ہوئے ہیں۔ انہوں نے فوراً پولیس اسٹیشن میں انسپکٹر نتن دیشمکھ کو اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ افسر نے کہا کہ انہیں کمرے میں ایک نوٹ ملا ہے جس پر پروین وشوناتھ کدم نے لکھا تھا کہ ان کی موت کے لئے  کسی کو قصوروار نہ ٹھہرایا جائے۔ پولیس نے بتایا کہ ناسک میں رہنے والے ان کے رشتہ داروں کو اس واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ ساتھ ہی افسر نے کہا کہ اس معاملے میں حادثاتی موت کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages