src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں میں پراسرار حالت میں بزرگ جوڑے کی موت سے سنسنی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 17 نومبر، 2022

مالیگاؤں میں پراسرار حالت میں بزرگ جوڑے کی موت سے سنسنی



مالیگاؤں میں پراسرار حالت میں بزرگ جوڑے کی موت سے سنسنی



مالیگاؤں : شہر کے ہنگلاج نگر علاقے میں آج علی الصبح ایک بزرگ جوڑے کی لاش اپنے ہی گھر میں پراسرار حالت میں ملنے سے شہر میں سنسنی پھیل گئی.  ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق الطاف حسین محمد سعید اور ان کی اہلیہ القمہ الطاف حسین ہنگلاج نگر میں واقع اپنے رہائشی گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے. میاں بیوی کی مشکوک حالت میں موت پولیس کے لئے ایک معمہ بن گئی ہے. واضح رہے کہ یہ بزرگ جوڑا تنہا رہتا تھا.  ان کا بیٹا تلاش معاش لے لئے پونہ میں سکونت پذیر ہیں اور بیٹیوں کی شادیاں ہوچکی ہیں.  


پولیس اس بات کا سراغ لگانے کی کوشش کررہی ہیں کہ آیا ڈکیتی کے لئے تو میاں بیوی کا قتل نہیں کیا گیا.  لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے.  پولیس اس کیس کی ہر زاویے سے باریک بینی سے تحقیقات کررہی ہیں.  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages