src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مولانا عبدالحمید نعمانی پل بناؤ تحریک اور بروز سنیچر کو باغِ محمود میں جنتادل کی میٹنگ کو بھرپور حمایت: ڈاکٹر شفیق احمد انصاری ( کارپوریٹر) - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 19 نومبر، 2022

مولانا عبدالحمید نعمانی پل بناؤ تحریک اور بروز سنیچر کو باغِ محمود میں جنتادل کی میٹنگ کو بھرپور حمایت: ڈاکٹر شفیق احمد انصاری ( کارپوریٹر)

 




مولانا عبدالحمید نعمانی پل بناؤ تحریک اور بروز سنیچر کو باغِ محمود میں جنتادل کی میٹنگ کو بھرپور حمایت: ڈاکٹر شفیق احمد انصاری ( کارپوریٹر)

      


    مولانا عبدالحمید نعمانی رحمتہ اللہ علیہ جیسی بزرگ ہستی کے تقدس کو پامال کرنے والے چیمپئن چوروں نے موسم ندی کے کنارے آباد محلہ باغِ محمود و اطراف کے علاقے کی عوام کو *نعمانی پُل* کی ناقص تعمیر کے ذریعے جو تکلیف پہنچانے کا کام کیا ہے اسے شہر کے قدیم دینی و مِلّی علاقے، روی وار وارڈ کی عوام  خصوصاً اور شہر کی عوام قطعی معاف نہیں کر سکتی. یہی وجہ رہی کہ گزشتہ اسمبلی الیکشن میں مولانا عبدالحمید نعمانی رحمتہ اللہ علیہ پُل چیمپئن چوروں کے گلے کی ہڈی بن گیا.



          اقتدار کے نشے میں چُور عہدے دار اب بھی اس اہم پُل کو نظر انداز کر رہے تھے مگر جنتادل سیکولر صدر شانِ ہند اور سیکریٹری مستقیم ڈِگنیٹی نے پریس کانفرنس میں اس پُل کی جانب پورے شہر کی توجہ مبذول کروائی ساتھ ہی گذشتہ پیر کو میونسپل کمشنر کو میمورنڈم دیتے ہوئے نہ صرف مولانا عبدالحمید نعمانی رحمتہ اللہ علیہ پُل کی تعمیر کا مطالبہ کیا بلکہ مطالبہ پورا نہ ہونے پر سخت احتجاج کی دھمکی بھی دی جس کا اثر پورے روی وار وارڈ سمیت شہر بھر میں دیکھا جا رہا.



         اسی تعلق سے بروز سنیچر شام چار بجے سے چھ بجے تک باغِ محمود میں جنتادل سیکولر نے ایک میٹنگ کا اعلان کیا ہے جس کی بھرپور حمایت کی جاتی ہے اور روی وار وارڈ کی عوام اور شہریان سے گزارش ہے کہ اس میٹنگ میں بڑی تعداد میں شریک ہوں اور حق و انصاف کی لڑاںٔی میں جنتادل لیڈران شان ہند نہال احمد مستقیم ڈگنیٹی کا ساتھ دیتے ہوئے مولانا عبدالحمید نعمانی پل کی تعمیر میں حصہ دار ہوں


ڈاکٹر شفیق احمد انصاری۔   کارپوریٹر و چیںٔرمن انڈسٹریل سوسائٹی


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages