ٹیپـوسلـطان رحمـۃ اللـہ علـیـہ کے جنـم دن کے موقـع پـر ٹیپـو سلـطان سـرکل کا رکـن اسمبـلی فـاروق شـاہ کے ہاتھـوں افتـتـاح ۔۔!!
دھولیہ: 20 نومبر 2022 آج بروز اتوار کو مجاہد آزادی حضرت ٹیپو سلطان رحمت اللہ علیہ کے جنم دن کے موقع پر شہر عزیز دھولیہ کے ترقی پسند رکن اسمبلی فاروق شاہ کی نگرانی میں ماریہ ہال کے پاس سو فٹ روڈ پر نئے تعمیـر کردہ ٹیپو سلطان سرکل کے افتتاح کیلئے ایک عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی جس میں رکن اسمبلی فاروق شاہ کے ہاتھوں ٹیپو سلطان سرکل کا افتتاح عمل میں آیا ۔
اس تقریب میں ٹیپو سلطان سرکل تعمیر کرنے والے انجینئر افسر شاہ کے نے گُل پوشی کر کے رکن اسمبلی فاروق شاہ کا والہانہ استقبال کیا ۔ٹیپو سلطان سرکل کی اس عظیم الشان افتتاحی تقریب میں دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کے شہر صدر مختار بلڈر ، مولوی شکیل احمد قاسمی ، حاجی سلیم سیٹھ ، چھوٹو سیٹھ مچھلی والے ، شعیب بھائی ملا ، ساجد سائی ، نثار احمد انصاری ، رفیق پٹھان ، ماجد پٹھان ، افسر شاہ ، شاہد سر ٹیپو ، حلیم شمس الدین انصاری ، سعود عالم ، شاہد انور ، زید ذاکر حسین ، توصیف شاہ کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
حلیم شمس الدین انصاری
ایم آئی ایم ضلع صدر
میڈیا سیل
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں