مالیگاؤں شہر میں کچھ فراڈ قسم کے لوگ ایک کمپنی کا نام لے کر ایک بندے سے 10 ہزار روپیہ لے کر اور اسے تین بندوں کو اس سے جوڑنے کے لیے کہتے ہیں وہ تین بندوں کو لے کر کے آتا ہے اور وہ تینو بندے دس ہزار روپیہ لاتے ہیں اور ان کے پروڈکٹ خریدتے ہیں۔ انہیں یہ بتایا جاتا ہے کہ آپ ایک بہت بڑی کمپنی میں انویسمنٹ کر رہے ہیں اس کا پروڈکٹ ہے ہ اور آپ جتنے بندوں کو اس کمپنی سے جوڑیں گے اتنا زیادہ آپ کا پرافٹ ہو گا اور آپ چند مہینوں میں ہی کروڑوں پتی ہو جائیں گے یہ ایک قسم کا فراڈ ہے اس سے پہلے بھی دو سال چار سال پہلے بھی مالیگاؤں کے کئی نوجوان اور بھولے بھالے بچے اس کا شکار ہوئے تھے آج پھر سے مالیگاؤں کے بہت ساری ہوٹلوں پر کچھ لوگ لیپ ٹاپ اور سوٹ بوٹ میں بیٹھ کر اس طریقے سے عوام کو ٹھگ رہے ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں ہیں ہر بندہ اس میں جانے والا پھنس رہا ہے اپنے اپنے بچوں کو اس ہوشیار رکھے۔
راتوں رات کروڑ پتی بننے کا سپنا لالچی لوگوں کا ہوتا اور اس طرح کی اسکیموں میں لالچی لوگ ہی ہوتے ہیں۔ اور لالچ بری بلا ہے
ہمارے نصیب میں ہمارے مقدر میں جو کچھ ہے ہمیں اتنا مل کر ہی رہے گا۔ہم اس وقت تک نہیں مر سکتے جب تک ایک دانہ اور ایک بوند پانی جو ہمارے حصے کا ہے ہم پی اور کھا نہ لیے تو اس طریقے کی لالچ نہ کرے اور اپنے اور اپنے گھر والوں کے پیسے کو برباد نہ کریں اور ان کی حیرانی اور پریشانی نہ بڑھائیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں