src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعرات کو جامعہ معہد ملت میں سرپرستوں کی میٹنگ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 16 نومبر، 2022

جمعرات کو جامعہ معہد ملت میں سرپرستوں کی میٹنگ





جمعرات کو جامعہ معہد ملت میں سرپرستوں کی میٹنگ


الحمد للہ جامعہ معہد ملت مالیگاؤں میں تعلیمی وتربیتی نظام بہتر سے بہترین ہوتا جارہا ہے،مہتمم جامعہ معہد ملت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کی مسلسل توجہات نیز ذمہ داران مدرسہ کی فکر مندی وکوشش اور اساتذہ معہد کی مستقل جد وجہد کے نتیجے میں معہد مسلسل ترقی کے درجات طے کررہا ہے۔
جامعہ معہد ملت میں طلبہ کی تعلیمی وتربیتی ترقی کے سلسلے میں بنائے گئے نظام کی اطلاع اور اس میں سرپرست حضرات کی شرکت وعملی تعاون کے لیے معہد میں زیر تعلیم تمام ہی مقامی طلبہ کے سرپرستوں کی ایک اہم میٹنگ مورخہ 17؍ نومبر 2022ء بروز جمعرات صبح گیارہ بجے حضرت مولانا محمد ادریس عقیل ملی قاسمی صاحب کی صدارت میں معہد ملت ہی میں منعقد ہوگی۔
لہذا سرپرست حضرات سے گذارش ہے کہ اپنے بچوں کے زرین مستقبل کے لیے ایک گھنٹہ ضرور فارغ کریں۔

منجانب: شعبہ نشر واشاعت جامعہ معہد ملت مالیگاؤں


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages