src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سماجی برائیوں کے خلاف مدرسہ مرتضی رمضان کے طلبہ کی ریلی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 3 اکتوبر، 2022

سماجی برائیوں کے خلاف مدرسہ مرتضی رمضان کے طلبہ کی ریلی

 


سماجی برائیوں کے خلاف مدرسہ مرتضی رمضان کے طلبہ کی ریلی


مورخہ ۲؍اکتوبر بروز اتوار بعد نماز عصر حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کی سرپرستی میں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی اکیڈمی کے زیر اہتمام سماجی برائیوں کے خلاف عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے مسجد و مدرسہ مرتضی رمضان کے طلبہ کی ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیاد ت مولانا عقیل احمد ملی صاحب نے فرمائی۔ انہوں نے اس ریلی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایاکہ یہ خامو ش ریلی تھی ،جس میں طلبہ اپنے ہاتھوں میں تختیاں لے کرچل رہے تھے، جن پر یہ مختلف جملے لکھے ہوئے تھے: ہم کبھی نشہ نہیں کریں گے، ہم کسی کا ناحق قتل نہیں کریں گے، ہم ناجائز تعلقات سے بچیں گے،ہم خود کشی نہیں کریں گے وغیرہ۔

        مسجد و مدرسہ مرتضیٰ رمضان سے نکلنے والی یہ ریلی نورنگ کالونی گلشن حبیب ساٹھ  فٹی روڈ، زیتون پورہ ، مولانا حنیف ملی نگر ، عزیز کلو اسٹیڈیم اور ملت کالونی سے ہوتے ہوئے حسن پورہ میں اختتام پذیر ہوئی ۔

    اس ریلی میں مدرسہ کے اساتذہ اور محلے کے سرکردہ افراد بھی شریک ہوئے جن میں ابراہیم مختارانقلابی، اسماعیل پلمبر، محمد مزمل ، محمد اسرائیل، جمشید پترے والا، محمدتوصیف اور اشفاق کلیم وغیرہ شامل ہیں۔ریلی کے انعقاد کے لیے ادارہ پیام امن ،ادارہ حسان ابن ثابت، سیوا ایجوکیشنل سوسائٹی، فریڈم الیون اسٹار، ادارہ آفتاب سر، اکبری گروپ، ادارہ مومن عارف، ادارہ القاسم، انڈیا کرین گروپ اوروننگ اسٹار گروپ کے ذمہ داران نے جدوجہد کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages