۱۲ نومبر معاملہ: محروسین کی ضمانت پر سنوائی میں اہم پیش رفت، مستقیم ڈگنیٹی نے بتائی تفصیلات
ممبئی ہائی کورٹ نے محروسین کی ضمانت کی عرضداشت کو 7 اکتوبر کو “ہائی آن بورڈ” لگانے کی ہدایت جاری کی-
اہانت رسول کی مذمت میں گزشتہ سال ۱۲ نومبر کو بند کے دوران جو واقعہ پیش آیا اس سلسلے میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے افراد کی ضمانت پر کل ممبئی ہائی کورٹ میں اہم پیش رفت ہوئی۔ ممبئی ہائی کورٹ کے معزز جج جسٹس پرکاش دیو نائک نے محروسین کی عرضداشت ضمانت کو 7 اکتوبر کے دن “ہائی آن بورڈ” لگانے کی ہدایت نے جاری کی ہے۔ اسطرح کی تفصیل محروسین کی ضمانت و رہائی کے لیے مسلسل سرگرم عمل رہنے والے جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری محمد مستقیم نے دی۔ مستقیم ڈگنیٹی، ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان اور محروسین کی اہل خانہ کیساتھ کل ممبئی ہائی کورٹ میں موجود تھے۔
مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شام میں تقریباً 6 بجے محروسین کی ضمانت کا معاملہ معزز جج جسٹس پرکاش دیو نائک کے سامنے آیا۔ ہمارے وکلاء نے یہ بات رکھی کہ پتھراؤ کا ایک چھوٹا سا واقعہ پیش پیش آیا تھا جسمیں صرف ایک پولیس اہلکار کے شدید زخمی ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ اس چھوٹے سے واقعے کو بنیاد بناکر 30 سے زائد افراد کو گزشتہ تقریباً ایک سال سے قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ 12 نومبر کو جو مالیگاؤں ہوا وہ ایک معمولی واقعہ تھا اور محروسین کو اب ضمانت پر رہا کر دینا چاہیے۔
مستقیم ڈگنیٹی نے مزید بتایا کہ وقت کی کمی کے باعث مکمل بحث ممکن نہیں تھی اسلیے معزز جج نے 7 اکتوبر کو سنوائی کی تاریخ متعین کرنے کی بات کی۔ اس پر ہمارے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ محروسین کی ضمانت پر سماعت کسی نہ کسی وجہ سے کئی بار ٹل چکی ہے۔ جسکی وجہ سے ملزمین اور انکے اہل خانہ بہت پریشان ہیں۔ معاملے کی نوعیت کو سمجھتے ہوئے معزز جج نے عرضداشت ضمانت کو 7 اکتوبر بروز جمعہ کے دن “ہائی آن بورڈ” لگانے کی ہدایت دی۔ اسکا مطلب ہے 7 اکتوبر کو اس معاملے میں سماعت کو ترجیح دی جائےگی جو کہ ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔
مستقیم ڈگنیٹی نے شہریان کا بھی شکریہ ادا کیا جو لگاتار محروسین کی رہائی کے لیے دعائیہ مجلسوں کا اہتمام کررہے ہیں۔ موصوف نے درخواست کی کہ وہ دُعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ جمعہ کے دن ہمیں خوشخبری موصول ہو۔ قوی امید ہے کہ 7 اکتوبر بروز جمعہ کو محروسین کی ضمانت پر حتمی بحث ہوگی اور فیصلہ بھی آسکتا ہے۔ مستقیم ڈگنیٹی نے ہائی کورٹ کے وکلاء، ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان و دیگر وکلاء کا بھی شکریہ ادا کیا جو اس سلسلے میں قانونی معاونت کررہے ہیں۔ صدر جنتادل سیکولر سہن ہند نہال احمد بھی مالیگاؤں سے مسلسل وکلاء و محروسین کے اہل خانہ سے رابطے میں رہیں-
بتادیں کہ شان ہند نہال احمد اور مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں جنتادل سیکولر پہلے دن سے محروسین کی رہائی کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ۲۰ سے زائد ملزمین کو مقامی عدالت سے ضمانت مل چکی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں