src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پولیس ڈیپارٹمنٹ کا نشہ ، رشوت ستانی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 2 اکتوبر، 2022

پولیس ڈیپارٹمنٹ کا نشہ ، رشوت ستانی

 



پولیس ڈیپارٹمنٹ کا نشہ ، رشوت ستانی

ہمارے علمائے کرام ایک دوسرے کے پروگرام کو ناکام بنانے کے لئے ٹکڑیاں بنا ڈالی


اعجاز شاھین مالیگاؤں

(گذشتہ تحریر میں میں نے پولس ڈپارٹمنٹ کے ہوتے ہوئے نشہ کا کاروبار آخر اتنی عروج پر کیوں؟ اس جانب علمائے کرام اور سرکردہ شخصیات کو توجہ دلایا مگر ۔۔۔۔۔۔۔  جبکہ سارا شہر  نشہ مکت کے لئے آپسی مبارکبادی دینے دلانے میں لاکھوں روپے پھونک دۓ اور بار بار منع کرنے کے بعد بھی یہ فیشنی سلسلہ جاری وساری ہے ۔ اور بے چاری غریب عوام اناج ، تعلیم  اور علاج کے لیے پیسے پیسے کی محتاج دکھائی دے رہی ہے ۔ 

اللہ تعالیٰ رحم و کرم کا معاملہ فرمائے

افسوس صد افسوس ہمارے علمائے کرام ایک دوسرے کے پروگرام کو ناکام بنانے کی خاطر ٹکڑیاں بنا کر آپس میں ہی پروگرام ترتیب دے کر خانہ پری کرتے رہے اور کسی انجان شخص نے بڑی بہادری کے ساتھ پولیس کا نشہ جو کہ سر چڑھ کر بول رہا تھا اسے رنگے ہاتھوں منشیات ہی کے میٹر میں رشوت لیتے ہوئے  پکڑوا دی

کل تک کسی بھی  علمائے کرام ، شہر مالیگاؤں کے لیڈران اور سرکردہ شخصیات میں ہمت نہیں دکھائی دی کہ نشہ مکت ابھیان کے چلتے ہوئے  پولس ڈپارٹمنٹ پر کڑی نظر رکھ کر رنگے ہاتھوں پکڑ لے ۔


اور آج شہر مالیگاؤں کے اکثر وبیشتر افراد سکون کی سانس لے رہے ہیں اور منشیات معاملہ میں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑوانے والے کو مبارکبادی بھی دے رہے ہیں

آج بھی سویرا ہے موقع کو غنیمت جانیں

اور محلے وائز اصلاحی کمیٹی ، جمعہ کے خطبات ، کارنر میٹنگ وغیرہ کے ساتھ ساتھ زمین ، دواخانے ، تعلیم  اور منشیات وغیرہ کے مافیاؤں کو ناکام و نامراد کر کے سماجی بائیکاٹ کرنا ۔ اور انہیں بھی کیفر کردار تک ضرور پہنچانا چاہیے ۔


بس ذرا سی ہمت جٹانے کی ضرورت ہے ۔ غریب عوام کے لیے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا ۔ ان شاءاللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
اے اللہ  ہماری ہر لحاظ سے مدد فرما ۔ شہری حالات جتنے بھی خراب ہیں ، ناکارہ بن گئے ہیں آپسی اتحاد اور پلاننگ کے ساتھ حل کرنے کی توفیق عطا فرما ۔
اے اللہ ہماری عمر میں ، رزق میں خیر وبرکت عطا فرما اور ہر قسم کی وبائ امراض سے ہماری حفاظت فرما ۔
اے اللہ امت کے حالات میں تبدیلی عطا فرما ۔*آمین یارب العالمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages