src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیتہ علماء ضلع پونے کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے لئے مفتی محمد افروز قاسمی اور مولانا محمد مجاہد نامزد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 30 اکتوبر، 2022

جمعیتہ علماء ضلع پونے کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے لئے مفتی محمد افروز قاسمی اور مولانا محمد مجاہد نامزد

 




جمعیتہ علماء ضلع پونے کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے لئے مفتی محمد افروز قاسمی اور مولانا محمد مجاہد نامزد



معاشرہ میں بگڑتے ہوئے حالات کو سدھارنے کا واحد ذریعہ اصلاح معاشرہ : حافظ محمد کفایت اللہ






پونے پریس ریلیز: 29 اکتوبر 2022 بروز سنیچر جمعیتہ علماء ضلع پونے کی ایک اہم نشست بیت الامن، کلوڑ میں منعقد ہوئی، ملک میں بگڑتے ہوۓ حالات اور معاشرہ میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی کو روکنے کے لئے جمعیتہ علماء ضلع پونے کی جانب سے اصلاح معاشرہ کی تحریک کو مزید فعال بنانے کے لئے جدید اصلاح معاشرہ کمیٹی تشکیل دی گئی، صدر جمعیتہ علماء ضلع پونے نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے ارتداد کے معاملات، نوجوان نسل میں بڑھتی ہوئی نشہ کی لت، اور اس طرح کی تمام حرام و فضول چیزوں کی طرف قوم کا بڑھتا ہوا رجحان اس کی روک تھام کا واحد ذریعہ اصلاح معاشرہ ہے، اصلاح معاشرہ کمیٹی کے لئے حافظ‌ محمد کفایت اللہ صدر جمعیتہ علماء ضلع پونے نے ایک پانچ رکنی کمیٹی کا اعلان کیا جس میں ناظم اصلاح معاشرہ جمعیتہ علماء ضلع پونے کے لئے مفتی محمد افروز قاسمی مہتمم جامعہ عبداللہ بن مسعود دیہو روڈ، نائب ناظم اصلاح معاشرہ جمعیتہ علماء ضلع پونے مولانا محمد مجاہد بیتی، جبکہ بطور رکن مولانا شفیق احمد قاسمی،‌ مولانا محمد ظفر قاسمی اور مولانا محمد عاقل مظاہری ہیں، اس اہم‌ میٹنگ میں قاری مبشر احمد جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء ضلع پونے، مولانا محمد جہانگیر قاسمی سیکریٹری جمعیتہ علماء ضلع پونے، مولانا جاوید ندوی سیکریٹری جمعیتہ علماء ضلع پونے، لیاقت سید نائب خازن جمعیتہ علماء ضلع پونے، سمیر عرب، آصف ایوب خان کے علاوہ اہم ذمہ داران موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages