src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> امراوتی میں پرانی عمارت منہدم، 5 ہلاک 2 زخمی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 30 اکتوبر، 2022

امراوتی میں پرانی عمارت منہدم، 5 ہلاک 2 زخمی

 



 امراوتی میں پرانی عمارت منہدم، 5 ہلاک 2 زخمی


مہاراشٹر کے امراوتی شہر میں اتوار کو ایک خستہ حال دو منزلہ عمارت گرنے سے پانچ افراد ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے یہ معلومات دی۔ اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر دو بجے کے قریب پیش آیا۔ مہاراشٹر حکومت نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ امراوتی ناگپور سے تقریباً 150 کلومیٹر دور ہے۔


امراوتی پولیس کمشنر ڈاکٹر آرتی سنگھ نے بتایا کہ شہر کے پربھات چوک علاقے میں واقع عمارت گر گئی، جس سے پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار اور ایک ہنگامی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائی شروع کی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ عمارت میں زیادہ تر مکانات خالی ہیں کیونکہ اس کے مکین پہلے ہی کہیں اور منتقل ہو چکے ہیں۔ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر پانچ دکانیں تھیں اور تھیلے بیچنے والے یونٹ میں کچھ کام چل رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے افراد کو بچا کر ہسپتال لے جایا گیا ہے، جہاں پانچ افراد کو مردہ قرار دیا گیا۔


ضلع مجسٹریٹ پونیت کور نے کہا کہ بچاؤ کا کام ابھی جاری ہے۔ کور نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ امراوتی میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کارپوریشن نے اس سال جولائی میں عمارت کو منہدم کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا کیونکہ یہ پرانی اور خستہ حال ہوچکی تھی۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ فڈنویس نے ٹوئیٹ کیا کہ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فڈنویس نے کہا کہ زخمیوں کے علاج کا خرچ ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔ نائب وزیر اعلیٰ نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ڈویژنل کمشنر کو حادثے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages