src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان کا انتظار کرتی مالیگاؤں کی 7 سالہ معذور بچی علینہ فردوس - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 20 اکتوبر، 2022

بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان کا انتظار کرتی مالیگاؤں کی 7 سالہ معذور بچی علینہ فردوس

 

  

بالی ووڈ ایکٹر  سلمان خان کا انتظار کرتی مالیگاؤں کی 7 سالہ معذور بچی علینہ فردوس  



مالیگاؤں(مہاراشٹرنامہ نیوز ڈیسک) اولاد  خدا کی عطا کردہ وہ نعمت ہے جس کے آگے قارون کا خزانہ بھی ہیچ ہے. ایک لڑکی شادی کے بعد ماں بن کر مکمل ہوتی ہے. نو ماہ وہ اپنی اولاد کے حصول کے لئے ہر درد خوشی خوشی برداشت کرتی ہے.  درد زہ میں موت کی وادیوں سے گزر کر جس وقت وہ اپنے وجود سے ایک زندگی جنم دیتی ہے تو ہر دکھ ہر درد بھول جاتی ہے.  کیونکہ ایک بیٹی,  ایک بہن اور ایک بیوی کے بعد اب وہ ماں بن گئی ہے.  خوشی اس کے انگ انگ سے پھوٹتی ہے.  اگر ایسے میں اس ماں کو یہ پتہ چل جائے کہ اس کی اولاد جو ابھی صرف 5 ماہ کی ہے ایک پیر سے معذور ہے. اس ماں کے دل کی کیفیت کا اندازہ لگانا مشکل ہے. کچھ ایسا ہی ہوا علینہ فردوس کی والدہ کے ساتھ. 4 بچوں میں تیسرے نمبر کی علینہ پیدائش نارمل تھی مگر جب وہ  5 مہینے کی تھی تب اس کے داہنے ہیر میں نقص آگیا تھا. علینہ کے والد ایک پاور لوم مزدور ہے.  روز کنواں کھودو روز پانی پیو والی کہاوت اس فیمیلی پر صادق آتی ہے. غربت تو پہلے ہی اس گھر کی مہمان تھی. ایسے میں اولاد وہ بھی لڑکی اس پر معذوری والدین ٹوٹنے لگیں.  انہوں نے بساط بھر کوشش کی اور اپنی ساری جمع پونجی اپنی لاڈلی بچی پر خرچ کردی مگر سب کوششیں رائیگاں چلی گئیں. کرائے کا مکان تھا.  ذاتی گھر کے لئے حو رقم پس انداز کر رہے تھے.  وہ بھی آہستہ آہستہ علینہ کے علاج پر خرچ ہوتی چلی گئی. اب تو تو ایسا لگتا ہے کہ بقول شاعر 


ہجرت نہ کرسکی میرے گھر سے یہ مفلسی 

بچوں کی طرح ہمیشہ ضد پہ اڑی رہی 

راقم الحروف نے علینہ کی معذوری, سلمان خان کا انتظار اور اس کی پڑھائی شوق کو دیکھ کر جب اس کی والدہ سے ملاقات کی ان کی آنکھوں میں آنسو اور دل میں امید کا ایک دیا روشن کئے یہ ماں کسی معجزے کی منتظر ہے. علینہ فردوس کا گھر مفلسی اور مفلوک الحالی کی ایک ایسی تصویر تھا جس کے ہر گوشے سے غریبی جھانکتی نظر آتی ہے. زندگی کی تمام آسائشوں سے محروم یہ ایک چھوٹا سا پترے کا گھر ہے. گھر میں ضرورت کے چند برتن اور ایک ٹوٹی الماری تھی.  جسے کسی طرح سہارا دے کر قابل استعمال بنایا گیا تھا. ایک کونے میں پلنگ رکھا تھا جس پر بستر رکھ اس کے بھی عیبوں کی پردہ پوشی کی گئی تھی. علینہ فردوس کی والدہ نے پوری روداد سنائی. علینہ کی معذوری اور اس کی اپنے پیروں چلنے کی تڑپ بیان کرتے ہوئے ایک ماں پھوٹ پھوٹ کر روپڑی. ان کا کرب ایک ایک لفظ سے عیاں ہو رہا تھا. علینہ لے والد کی تنخواہ میں بمشکل گھر کا گزارہ ہوتا ہے. اس لئے وہ اپنے شوہر کا ہاتھ بٹانے اور علینہ کے علاج کے لئے رقم جمع کرنے کی خاطر لوگوں لے گھروں میں کپڑے برتن کا کام کرنے جاتی تھی. مگر ایک ماں مجبوری کا مذاق بناکر بہتان تراشی کی گئی.  یہاں تک کے علینہ کی بڑی بہن حو کہ محض 12-13 سال کی ہوگی اس بچی پر بھی کیچڑ اچھالا گیا. گالیاں دیں گئیں. آج کنڈیشن یہ ہے کہ علینہ کے علاج کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں. 3 سال پہلے جواہر فاؤنڈیشن دھولیہ کے ایک ڈاکٹر نے آپریشن کا کہا تھا جس کے لئے دیڑھ لاکھ کا خرچ بتایا گیا تھا. مگر بات پیسے پر آکر اٹک گئی.  علینہ کو پڑھنے کا بہت شوق ہے. مگر بدقسمتی سے پیسے کی کمی اس کی تعلیم میں رکاوٹ بن رہی ہیں.  علینہ کی والدہ نے بتایا کہ اس کے ایڈمیشن کے لئے  2 سال قبل مدر آمنہ اسکول میں گئے تھے  لیکن ایڈمیشن کے لئے 3 ہزار روپئے کا مطالبہ کیا گیا اور روپئے نہ ہونے کی وجہ سے اسکول نے ایڈمیشن دینے سے انکار کردیا. جس وقت علینہ 3 سال کی تھی تب اس نے کسی کو کہتے سنا تھا کہ  سلمان خان سب کی مدد کرتا ہے. اگر کسی طرح سلمان خان تک تمہارا مسئلہ پہنچ جائے تو وہ علینہ کا آپریشن کروا دیگا. بس وہ دن اور آج کا دن ہے علینہ اٹھتے بیٹھتے سلمان خان کو یاد کرتی ہے. اس کا کہنا ہے کہ جب سلمان خان کو پتہ چلے گا تو وہ ضرور میری مدد کریں گا. سلمان خان سب کی مدد کرتا ہے وہ میری بھی مدد ضرور کریں گا. سلمان خان کے انتظار میں آس اور درد میں ڈوبے یہ جملے 7 سالہ معصوم علینہ فردوس کے ہیں. 4 سال سے مسلسل معصوم علینہ سلمان خان کا انتظار کر رہی ہیں.  سال پر سال بیت رہے ہیں مگر علینہ کے انتظار کے جگنو آج بھی اس کی آنکھوں میں روشن ہے.  اپنے قدموں پر کھڑے ہونے کا جذبہ اس کے انتظار کے پھولوں کو مرجھانے نہیں دیتا.


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages