اہل خانہ کا الزام جہیز کے لئے کیا بیوی کا قتل ، لاش سے لپٹ کر بیٹی رات بھر روتی رہی اور ملزم شوہر آرام سے سوتا رہا!
بیکانیر میں رات دیر گئے ایک شخص نے اپنی بیوی کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ اس کے بعد ملزم بیوی کی لاش کے پاس ہی سو گیا۔ اس کی بیٹی ساری رات ماں سے لپٹ کر روتی رہی اور ملزم آرام سے سوتا رہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کے رونے کی آواز پر اہل خانہ جاگ گئے اور انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا۔ ملزم کے دروازہ نہ کھولنے پر انہوں نے دیوار کے سوراخ سے دیکھا تو کمرے میں شادی شدہ خاتون کی لاش پڑی تھی۔ سک ہونے پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ہسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کروا دی۔ شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جمعہ کو ہی بیوی میکے سے اپنے سسرال آئی تھی۔
مقتولہ کے لواحقین نے شوہر پر جہیز کے لیے ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ الزام ہے کہ شوہر جسونت عرف پنٹو اور سسر راجورام بھارگو جہیز کے لئے تشدد کرتے تھے۔ داماد جسونت کالو 30 ستمبر کو آیا۔ اس نے معافی مانگی اور بیوی کو گھر لے گیا۔ بیٹی نے بتایا کہ اس کے شوہر اور سسرال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وہ بہت رو رہی تھی۔ ہفتہ کو بیٹی کو فون کیا لیکن بات نہیں ہوئی۔ سسرال والوں نے فون کر کے بتایا کہ ان کی بیٹی مر گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں