src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> عمران خان کے جلسے میں حادثہ، انٹرویو لینے گئی صحافی صدف نعیم ہلاک - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 31 اکتوبر، 2022

عمران خان کے جلسے میں حادثہ، انٹرویو لینے گئی صحافی صدف نعیم ہلاک

 

 


عمران خان کے جلسے میں حادثہ، انٹرویو لینے گئی صحافی صدف نعیم ہلاک



پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ریلی میں اتوار کو دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا۔ نیوز چینل کی رپورٹر صدف نعیم کو 'حقیقی آزادی مارچ' کے دوران کنٹینر نے کچل کر ہلاک کر دیا۔ اس حادثے کے بعد عمران خان نے مارچ روکنے کا اعلان کر دیا۔ صدف نعیم چینل 5 نیوز کی صحافی تھی۔


پاکستانی میڈیا کے مطابق صحافی کی موت کنٹینر کے نیچے آکر ہوئی جس پر عمران خان سوار تھے۔ وہ اپنے چینل کے لیے عمران خان کا خصوصی انٹرویو لینا چاہتی تھی۔ اس لیے وہ کنٹینر کے آگے بھاگی اور یہ حادثہ پیش آیا۔ عمران خان کی یہ ریلی لاہور میں کاموکے سے  جی ٹی روڈ تک جا رہی تھی۔




بعد ازاں اظہار تعزیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس المناک حادثے کی وجہ سے مارچ روکا جا رہا ہے۔ یہ مارچ تیسرے دن ہی گوجرانوالہ پہنچنے والا تھا۔ تاہم اب یہ پیر کو چوتھے روز گوجرنوالہ پہنچے گا۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی صحافی سے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدف نعیم بہت زندہ دل اور محنتی رپورٹر تھی۔


رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صحافی عمران خان کے کنٹینر سے ٹکرانے کے بعد ہلاک ہوئی ہے۔ تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ اور نہ ہی اس حادثے کی کوئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ دنیا ٹی وی کی خبر کے مطابق صدف اپنے ٹی وی چینل کے لیے خان کا انٹرویو لینے کی کوشش کر رہی تھی۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی صدف کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوال کیا ہے کہ خان کے کنٹینر سے کچل کر صحافی کی موت کیسے ہوئی؟




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages