آنگن واڑی سیویکاؤں اور مددنیس کے مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال، بھرتی کے نام پر ٹھگی اور بی ایل او کام کا معاوضہ نہ ملنے پر بھی گفتگو
شان ہند نہال احمد کی صدارت میں آنگن واڑی کرمچاری سبھا (مالیگاؤں) کی سیویکاؤں اور مددنیس ایک اہم میٹنگ مورخہ ۸ اکتوبر بروز سنیچر کو ہوئی۔ اس میٹنگ میں آنگن واڑی سے جڑے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں ایک اہم بات یہ آئی کہ آنگن واڑی سیویکا اور مددنیس سے بی ایل او کا کام بھی کرایا جارہا ہے لیکن اسکا معاوضہ انہیں نہیں مل رہا ہے۔ آنگن واڑی بھرتی کے نام پر شہریان بالخصوص خواتین کیساتھ ہورہی ٹھگی اور سیویکا اور مددنیس کیساتھ سرکاری آفیسران کے خراب رویے پر بھی گفتگو ہوئی۔ تمام مسائل کی یکسوئی کے لیے آنگن واڑی کرمچاری سبھا کی صدر شان ہند نے بال وکاس پرکلپ ادھیکاری سے نمائندگی کرنے کا تیقن دیا۔ اس ضمن میں ایک وفد آنے والے دنوں میں بال وکاس پرکلپ ادھیکاری سے ملاقات کریگا اور آنگن واڑی سیویکا اور مددنیس کے مسائل کی جلد یکسوئی کا مطالبہ کیا جائیگا۔
میٹنگ میں شان ہند نے آنگن واڑی سیویکاؤں اور مددنیس کو اس بات سے بھی روبرو کروایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے بن رہے مزدور کارڈ میں انکے لیے مخصوص کیٹیگری ہے۔ مزدور کارڈ کے موجودہ اور مستقبل میں ہونے والے فوائد بتاتے ہوئے شان ہند نے آنگن واڑی سیویکاؤں اور مددنیس سے کہا کہ وہ اپنا مزدور کارڈ جلد از جلد بنوائیں۔ بتادیں کہ شان ہند کی عوامی رابطہ آفس (آگرہ روڈ) سے مزدور کارڈ بنانے کا کام مفت میں جاری ہے۔ اس میٹنگ میں شان ہند کے علاوہ آنگن واڑی کرمچاری سبھا کے سیکریٹری عبدالرحمٰن انصاری، نسرین آپا، مہروالنساء آپا، جمیلہ آپا، وندنا میڈم، ارچنا میڈم، مکتابائی، سعیدہ آپا، فرزانہ آپا، زکیہ آپا، فاطمہ آپا، شیتل میڈم، بتول آپا، رخسانہ آپا و آنگن واڑی کرمچاری سبھا کے دیگر اراکین کثیر تعداد میں حاضر تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں