src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> لومیریج کا خطرناک انجام جھارکھنڈ میں شوہر نے کیا حاملہ بیوی کا قتل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 1 اکتوبر، 2022

لومیریج کا خطرناک انجام جھارکھنڈ میں شوہر نے کیا حاملہ بیوی کا قتل

 




لومیریج کا دل دہلانے والا انجام: جھارکھنڈ میں شوہر نے کیا حاملہ بیوی کا قتل  

 

 ہزاری باغ: جھارکھنڈ میں حاملہ بیوی کو اس کے شوہر نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔  قتل کے بعد کافی ہنگامہ ہوا۔  لواحقین نے نعش کو اس کے سسرال میں ہی سپرد خاک کر دیا۔  اس کے بعد حم کر ہنگامہ آرائی ہوئی۔  گھر کو آگ لگا دی اور توڑ پھوڑ کی گئی۔  معاملہ ہزاری باغ ضلع کے برکا گاؤں تھانہ علاقے کے ناپوکھرڈ گاؤں کا ہے۔  پولیس نے مقتولہ کے شوہر ششی کمار کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر سسرال والے فرار ہیں۔  پوجا کماری کی لاش کو اس کے والدین نے اس کے سسرال میں دفنا دیا اور اوپر سے پلستر کردیا۔  گھر والوں نے پوجا کو گولی مار کر قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔


 گرفتار پوجا کے شوہر ششی کمار نے پولیس کو بتایا ہے کہ باربنیا گاؤں کے رہنے والے بلی کمار نے ریوالور رکھنے کے لیے دیا تھا۔  گولی رات کو ان کے گھر میں چیکنگ کے دوران چل گئی۔  میری بیوی کو گولی لگی۔  پھر بیوی کو برکا گاؤں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لایا گیا جہاں سے اسے ہزاری باغ ریفر کیا گیا۔  جہاں ہزاری باغ جاتے ہوئے راستے میں اس نے دم توڑ دیا۔  جس کے بعد میت ان کے گھر لائی گئی۔  یہاں، پولیس نے موقع سے ایک کھوکھا برآمد کیا ہے۔  اس کے ساتھ واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔  پوجا اور ششی کمار نے محبت کی شادی کی تھی۔  پوجا دو ماہ کی حاملہ تھی۔


 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پوجا کماری کے میکے  والے پوجا کے سسرال پہنچ گئے۔  ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی۔  ساتھ ہی گھر کا سامان نکال کر دروازے پر نذر آتش دیا۔  جب وہ ششی کمار کی پٹائی کر رہے تھے، تب پولیس موقع پر پہنچی اور ششی کمار کو گرفتار کر لیا۔  پوجا کے والد نے بتایا کہ بیٹی کی شادی 15 جون 22 کو ہوئی تھی۔  شادی کے 1 ماہ بعد میری بیٹی اور اس کے سسرال والے 6 لاکھ جہیز تلک مانگنے لگے۔  نہ دینے پر بیٹی کو مارنا شروع کر دیا۔  27 ستمبر کو ششی کمار، ششی کے والد بندیش ساؤ، ماں ہیرا دیوی، بھائی وکرم کمار اور پروین مہتو کے والد دیوکی مہتو نے  ایک شازش کے تحت ان  کی ییٹی کے ساتھ مارپیٹ کرکے پھر اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages