src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> گجرات میں منشیات کے خلاف بڑی کاروائی، این سی بی ٹیم نے کی 10 کلو میفیڈرون برآمد، ایک گرفتار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 7 اکتوبر، 2022

گجرات میں منشیات کے خلاف بڑی کاروائی، این سی بی ٹیم نے کی 10 کلو میفیڈرون برآمد، ایک گرفتار

 


گجرات میں منشیات کے خلاف بڑی کاروائی، این سی بی ٹیم نے کی 10 کلو میفیڈرون برآمد، ایک گرفتار


 گجرات : نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی اور گجرات سے 120 کروڑ روپے مالیت کا 60 کلو گرام میفیڈرون ضبط کیا ہے اور اس معاملے میں ائیر انڈیا کے ایک سابق پائلٹ سمیت چھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔  این سی سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سنجے سنگھ نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ کاروائی گجرات کے جام نگر میں نیول انٹیلی جنس یونٹ کو موصول ہونے والی ایک خاص اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔  انہوں نے کہا، "خفیہ اطلاع ملنے کے بعد، دہلی میں این سی بی ہیڈکوارٹر اور اس کی ممبئی علاقائی یونٹ کے اہلکاروں نے 3 اکتوبر کو جام نگر میں چھاپے مارے اور 10 کلو گرام میفیڈرون ضبط کیا۔"


 سنگھ نے کہا کہ این سی بی کی ٹیم نے اس سلسلے میں ایک کو جام نگر اور تین کو ممبئی سے گرفتار کیا ہے۔  انہوں نے کہا، "این سی بی کی ٹیم نے جمعرات کو جنوبی ممبئی کے فورٹ علاقے میں ایس بی روڈ پر ایک گودام پر چھاپہ مارا اور 50 کلو گرام میفیڈرون ضبط کی ۔"


 انہوں نے بتایا کہ ملزمین میں سے ایک کا نام سہیل غفار ماہیدہ ہے جو ائیر انڈیا کا سابق پائلٹ ہے۔  میفیڈرون ایک نشہ آور دوا ہے، جسے 'میاؤ میاؤ' یا ایم ڈی بھی کہا جاتا ہے۔  اس نشہ آور چیز پر نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس ایکٹ کے تحت پابندی ہے۔


 احمد آباد پولیس کی کرائم برانچ کو منشیات کے خلاف ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔  احمد آباد پولیس کی کرائم برانچ (ڈی سی بی) نے جمعرات 2 ستمبر کو شہر میں ایک شخص کو 186 گرام میفیڈرون ( ایم ڈی) منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا جس کی مالیت 18 لاکھ روپے ہے۔  پولیس کے مطابق، ڈی سی بی کی ٹیم نے احمد آباد کے جوہا پورہ میں فتح واڑی کینال روڈ کے قریب سانبر کانٹھا کے ہمت نگر کے رہنے والے 28 سالہ شاہ رخ خان پٹھان کو نشہ آور اشیاء کی   کھیپ کے ساتھ گرفتار کیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages