src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بھیونڈی کے سلمان خان انو بھائی نے بھیجی مالیگاؤں کی علینہ فردوس کو 5 ہزار کی مدد! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 23 اکتوبر، 2022

بھیونڈی کے سلمان خان انو بھائی نے بھیجی مالیگاؤں کی علینہ فردوس کو 5 ہزار کی مدد!

 



مہاراشٹر نامہ 24 کی خبر کا اثر


بھیونڈی کے سلمان خان  انو بھائی نے بھیجی مالیگاؤں کی علینہ فردوس کو  5 ہزار کی مدد! 


 فاروق وردھا اور آدم طوفان سمیت انو بھائی کی ٹیم کیا معصوم بچی لے گھر کا دورہ!!


مالیگاؤں (مہاراشٹر نامہ نیوز ڈیسک) 21 اکتوبر بروز جمعہ کے دن ایک طرف جہاں شہر کے ایم ایل اے کا 3 سالہ جشن منایا جارہا تھا وہیں دوسری طرف شہر کے وہاٹس اپ گروپ میں ایک خبر 'بعنوان بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان کا انتظار کرتی مالیگاؤں کی 7 سالہ معذور بچی علینہ فردوس' تیزی سے وائرل ہورہی تھی . مگر نہایت افسوس کے ساتھ یہ تحریر کرنا پڑ رہا ہے کہ مذکورہ بالا خبر مالیگاؤں کی سیاست کی نذر ہوگئی . کیونکہ ایک طرف جہاں شیخ صاحب کا چالیسواں اور دوسری طرف مفتی صاحب کا تیجا چل رہا تھا. اور اسی مناسبت سے شوشل میڈیا پر سیاسی بحث و تکرار کا ماحول تھا.  اسی گما گہی  میں ایک انتہائی اہم خبر کو نظر انداز کردیا گیا اور مسجدوں میناروں کے تحریکی شہر مالیگاؤں سے یہ خبر  سیاسی بے حسی کی نذر ہوگئی. کل رات بھیونڈی کے وہاٹس اپ گروپ وارڈ نمبر 14 سے انو بھائی نے اس بچی کے  بارے میں معلومات لی اور دوسرے ہی دن اپنی ٹیم کو معصوم علینہ کے گھر مالیگاؤں روانہ کیا.  فاروق وردھا اور ان کے ساتھیوں نے علینہ کے گھر کا دورہ کیا اور انو بھائی کو تمام رپورٹ پیش کیں. بھیونڈی کے انو بھائی کی ایماء پر فاروق وردھا نے علینہ فردوس کو مٹھائی کھلا کر نہ صرف  اس کی حوصلہ افزائی کی بلکہ فلم اسٹار  سلمان خان سے ملانے کی یقین دہانی کرائی اور ساتھ ہی 5 ہزار روپئے کا نذرانہ دے کر اس بچی کی معاونت کی.بھیونڈی کے سرکردہ افراد کے اس لائق تحسین و لائق تعظیم اقدام کی چہار جانب سراہنا کی جارہی ہے.

مالیگاؤں (مہاراشٹر نامہ نیوز ڈیسک) 21 اکتوبر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages