ماں کی شادی سے ناراض بیٹے نے کیا سوتیلے باپ کا قتل
گریٹر نوئیڈا : گریٹر نوئیڈا کے دادری علاقے میں ایک خاتون کی لومیریج نے اس کے بیٹے کو اتنا پریشان کر دیا کہ اس نے مبینہ طور پر اپنے سوتیلے باپ کو گولی مار دی۔ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملزم بیٹا واردات کے بعد سے فرار ہے۔ دادری پولیس اسٹیشن نے اس سلسلے میں تین ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ معلومات کے مطابق دادری کوتوالی علاقے کے گوتم پوری علاقے میں بائیک سوار بدمعاشوں نے ایک شخص پر گولی چلا دی۔ فائرنگ میں ایک گولی اس شخص کے پیٹ میں لگی، جسے علاج کے لیے کیلاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ شخص کی شادی ایک سال قبل بلند شہر کی رہنے والی ایک خاتون سے ہوئی تھی۔ خاتون کے پہلی شادی سے 3 بچے ہیں، شادی کی مخالفت کرنے پر خاتون کے بیٹے اور بھتیجے پر فائرنگ کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ گوتم پوری محلے کا رہائشی فیروز خان اینٹوں کی فراہمی کا کام کرتا ہے۔ فیروز نے تقریباً 1 سال قبل بلند شہر کی رہنے والی وسیلہ نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔ وسیلہ کے پہلے ہی 3 بچے ہیں۔ بڑے بیٹے کی عمر 25 سال ہے۔ دوسری شادی کے بعد وسیلہ کے گھر والے ناراض ہوگئے۔
وسیلہ سے شادی کے بعد فیروز تلپتا گاؤں کے قریب ایک کالونی میں مکان میں رہنے لگا۔ اس دوران وس
یلہ سے فیروز کی ایک بیٹی بھی ہوئی۔ اتوار کی صبح وہ ریلوے روڈ پر سورج بند کے پیچھے اینٹوں کی فراہمی کے لیے مزدور کا انتظار کر رہا تھا۔ اس دوران کار میں سوار تین نوجوان فیروز کے پاس پہنچے اور اس پر فائرنگ کردی۔ اس فائرنگ میں فیروز کے پیٹ میں ایک گولی لگی، جسے علاج کے لیے گریٹر نوئیڈا کے کیلاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایس ایچ او دادری راکیش کمار نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ فائرنگ کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں