۱۲ نومبر معاملہ: بے گناہ محروسین کی رہائی کے لئے جدوجہد کرنے والے جنتادل سیکولر صدر شانِ ہند نہال احمد اور مستقیم ڈگنیٹی کا شیعہ اثناء عشری جماعت کی جانب سے استقبال و اظہارِ تشّکر
۱۲ نومبر معاملے کے محروسین کی ضمانت و رہائی کے لیے جنتادل سیکولر اوّل روز سے متحرک رہی۔ شان ہند نہال احمد اور مستقیم ڈگنیٹی نے مقامی عدالت سے لیکر ممبئی ہائی کورٹ تک قانونی جدوجہد کی اور بالآخر تمام محروسین کو رہائی نصیب ہوئی۔ آج بروز جمعرات شیعہ اثناء عشری جماعت کے ذمہ داران نے مستقیم ڈگنیٹی سے جنتادل سیکولر عوامی رابطہ آفس پر ملاقات کی. ذمہ داران نے گلوں کا نذرانہ پیش کر کے اظہار تشکر پیش کیا. ساتھ ہی اس بات کی امید بھی ظاہر کی کہ ساتھی نہال احمد و ساتھی بلند اقبال کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جنتادل کی موجودہ قیادت جس طرح سے ظلم و ناانصافی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، وہ دن دور نہیں جب شہر مالیگاؤں کا تحریکی دبدبہ واپس لانے میں جنتادل سیکولر کے ذمہ داران ضرور کامیاب ہوں گے.
جنتادل سیکولر، مالیگاؤں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں