تین اہم مطالبے کو لے کر انجینئر لقمان انیس کی قیادت میں وارڈ نمبر 4 سروے نمبر 117-118 کی خواتین کا کارپوریشن پر مورچہ
آج مورخہ 28 ستمبر بروز بدھ انجینئر لقمان انیس کی قیادت میں وارڈ نمبر 4 سروے نمبر 117-118 بسمہ اللہ باغ کی خواتین کے ہمراہ وارڈ کے تین اہم مسئلے پر ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی گئی ، جس میں گزشتہ سال وارڈ کے کارپوریٹر کے فنڈ سے جو گٹر کی تعمیر کی گئی ہے وہ نامکمّل ہے جس سے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے مسجد ھدایۃ اسلام کے پاس گٹروں کا ناپاک پانی جمع ہو جاتا ہے جس سے نمازیوں کو حد درجہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، گٹروں کی صاف صفائی اور وارڈ میں گھنٹہ گاڑی نہ ہونے کی بھی شکایت کی گئی
ڈپٹی کمشنر نے مطالبہ سُنتے ہوئے صفائی ڈیپارٹمنٹ اور باندھ کام ڈیپارٹمنٹ کے آفیسروں کو تین دن میں مطالبہ پورا کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
اس مورچے میں انجینئر لقمان انیس کے ساتھ نعمان انصاری ، حافظ سعد اختر، عقیل بھائی کے ساتھ بڑی تعداد میں وارڈ کی خواتین موجود تھی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں