src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام کی مشورتی میٹنگ کامیاب رہی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 28 ستمبر، 2022

آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام کی مشورتی میٹنگ کامیاب رہی

 





آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام کی مشورتی میٹنگ کامیاب رہی

       

مورخہ 26؍ستمبر 2022 ء بروز پیر رات 9 بجے آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام مالیگاؤں کی مشورتی میٹنگ درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی چندن پوری روڈ مالیگاؤں میں منعقد ہوئی۔


تلاوتِ کلام پاک حافظ وقاری محمد صادق اشرفی صاحب نے کی نعتِ رسول ﷺ نابینا حافظ محمد ذاکر فیضی صاحب نے پیش کی صدارت کے فرائض جانشینِ صوفیٔ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب نے کی۔ مشورتی میٹنگ کے اغراض و مقاصد حاضرین میں بیان پیش کیا گیا۔ "شہری حالات ، نشہ ،خودکشی، گھریلو جھگڑے پر قتل و تشدد ،آمد رسول ﷺ پرشہر کے راستوں کی درستی کروانا ، اتی کرمن صاف ہو ، جراثیم کش دواؤں کا جھڑکاؤ اور دیگر مسائل پر گفتگو کی گئی ساتھ ہی ساتھ درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی پر زیارتِ تبرکاتِ مبارکہ کا اہتمام ماہِ ربیع النور میں کیا جائے۔“

عارف نوری صاحب نے کہا کہ نشہ کی روک تھام کیلئے شہر میں ہیلتھ سینٹرقائم کیا جائےجو افراد نشے سے چھٹکارا چاہتے ہیں اُن کے علاج پر کوشش کی جائے حکیم عابد کاملی صاحب نے کہا کہ آج ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے لنک کے معاملے کو بھی ترجیح دی جائے نصیر انصاری صاحب نے کہا کہ مرکزی جلوس کے جو راستے درست کروائے جاتے ہیں دیگر علاقوں سے جلوس کی شکل میں مرکزی جلوس میں شامل ہونے والے زمینی جلوس کے راستے بھی درست کروائے جائیں ۔ محمد رمضان عباس صاحب نے کہا کہ شہر میں ہیلتھ سینٹرکی اشد ضرورت ہے کارپوریشن انتظامیہ سے ملاقات کی جائے ۔ صوفی انیس احمد قادری صاحب نے کہا کہ ۱۲؍ ربیع الاوّل پر جلوس عید میلادالنبیﷺ مرکزی جلوس جو آل انڈیا سنّی جمعیت العلماء کی جانب سے نکلتا ہے لیکن پرشاسک سے مل کر اِس بات پر راضی کیا جائے کے محرم پر مٹی ڈال کر پیچ ورک ہوا وہ ہمیں قبول نہیں بلکہ ہارڈ میکس سے شہر کے راستے درست ہونا چاہئے ۔ سیٹھ اکبر اشرفی صاحب نے کہا کہ آج شہر میں جناب شیخ رشید صاحب کی چالیس سالہ سیاسی خدمات کا اعتراف کیا جارہا ہے صوفیٔ ملّت صاحب ہمیشہ کسی بھی پارٹی کا لیڈر ہو شہر کی معزز شخصیات ہو اُن کی خدمات کا اعتراف کیا کرتے ہمیں بھی اِس پر غور کرنا چاہئے حاضرین نے کہا کہ تاریخ طئے کر کے کسی مقام پر بلا کر تمام تنظیموں اور آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام کی جانب سے اعترافِ خدمات کیا جائے. "صوفی نورالعین صابری صاحب نے کہا“ کہ درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی پر چالیس سالہ خدمات کا اعتراف کرنا ہے ساتھ ہی ساتھ درگاہ شریف کے احاطے میں زیارتِ تبرکات کا شایانِ شان اہتمام کیا جائے ۔زیارتِ تبرکات الگ الگ وقت میں مرد و خواتین کیلئے رکھا جائے پروگرام میں شامل تمام تنظیموں سے گذارش کی گئی ہے اتحاد اور طاقت کے ساتھ آگے کے لائے عمل پر شرکت کرینگے ۔

*شرکاء میں* صدر واراکین آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام ،ذمہ داران راشٹریہ مسلم مورچہ ، سنّی تعزیہ کمیٹی، مولیٰ علی اکیڈمی ،انجمن سرکار مفتیٔ اعظم ہند ، عبّاسیہ ایجوکیشنل سوسائٹی، حفاظت گروپ ،ادارۂ سلطانِ ہند ،انجمن خدامِ اعلیٰ حضرت، نظامیہ اشرفیہ فاؤنڈیشن ، انجمن سنجری سرکار، انجمن شیدائے صوفیٔ ملّت ،مخدوم صابر اکیڈمی، شہر کی خانقاہوں کے صوفیائے عظام ،مدارس دینیہ کے مدرسین ،درگاہوں کے سجادگان میں مولانا صابر نورانی، اشرفی عبدالماجد شکاری، سیٹھ محمد یعقوب رضوی، صوفی منتظم عاصی، محمد ایوب سیٹھ ،عزیز الرحمٰن(اجو )سیٹھ، شاہد منڈپ ،قاری نور محمد چشتی، انصاری قربان ماسٹر، صوفی فیاض قدیری، اسرار سیٹھ، حافظ محمد اسماعیل اشرفی، صوفی کلیم صابری، رئیس کھاٹک، صوفی انور علی، حاجی خلیل احمد پھنی والے، محمد عابد کاملی، صوفی حُسین صابری، مومن صغیر رضوی، ریاض احمد قادری عطر والے، صوفی محمد قاسم چشتی، یاسین بیگ، حافظ عرفان رضا، حامد بابا، مولانا مختار اشرفی، اور دیگر صاحبان

دُعا کے بعد شکریہ ادا کیا گیا اور آگے بھی اتحاد کے ساتھ شہری حالات اور ملّت کے کام کو کرنے پر یک سطری نظریہ کی تائید کی گئی.


ایسی تحریری اطلاع ناظم اعلیٰ صوفی جمیل قادری ٹیلر صاحب نے جاری کی۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages