src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کام کا تخمینہ بورڈ لگاکر دَم خَم کا مظاہرہ کرنے والوں کا حفاظت گروپ کے ذمہ داروں نے کیا استقبال! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 28 ستمبر، 2022

کام کا تخمینہ بورڈ لگاکر دَم خَم کا مظاہرہ کرنے والوں کا حفاظت گروپ کے ذمہ داروں نے کیا استقبال!



کام کا تخمینہ بورڈ لگاکر دَم خَم کا مظاہرہ کرنے والوں کا حفاظت گروپ کے ذمہ داروں نے کیا استقبال!

 
محمد عارف نوری
(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)

 

پچھلے دنوں حفاظت گروپ مالیگاؤں کی جانب سے اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے بعنوان "لیڈران میں دَم خَم ہو تو اپنے کام کی جگہ پر تفصیلی بورڈ لگائیں " مراسلہ و اپیل کی گئی تھی دَمدار نمائندگی اور قائدانہ صلاحیت والوں کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ نا اُنھوں نے اس پر عمل کیا اور نا اپنے کارپوریٹروں کو اس کی ہدایت دی اس کی وجہ کیا ہے؟ یا کیا ہوسکتی ہے؟ یہ عوام کو سمجھنا چاہیے ! تقریباً 600 کروڑ سالانہ بجٹ رکھنے والی مالیگاؤں کارپوریشن اس کے باوجود روڈ، گٹر و بنیادی سہولیات سے شہر محروم ہے اس پر بھی عوام کو غور کرنا چاہیے! کُھلے عام بدعنوانی ہونے کے باوجود ،بوگس بل اور بوگس کام جیسے معاملات منظرِ عام پر آنا اور کسی قسم کی کاروائی نا ہونے کے پیچھے کا راج بھی ایک پہیلی بنا ہوا ہے جسے شہریان کو الیکشن کے وقت سُلجھانا ضروری ہے! بہر حال جنتادل سیکولر کی جانب سے انصار روڈ پر کام کی جگہ پر تفصیلی بورڈ لگانے کی پہل کی گئی جس پر جنتادل سیکولر کی صدر شانِ ہند صاحبہ و مستقیم ڈِگنٹی صاحب قابلِ مبارکباد ہے اُمید یہی ہے کہ آگے بھی جنتادل کے تمام کارپوریٹر میعاری کام کاج کے ساتھ تخمینہ تفصیلی بورڈ لگائے گے۔ ساتھی مستقیم ڈِگنٹی صاحب کی اس پہل پر حفاظت گروپ مالیگاؤں کے صدر محمد عارف نوری ، نائب صدر خان باقر حسین، امان اللہ پیر محمد ،مولانا عبدالرشید مجددی ، سیّد علی بھائی، اقبال بالے، سلیم بابا، راجو شنگھانیہ ارشاد باکسر و دیگر احباب کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا جن لیڈروں کو اپنے میعاری کام کاج پر بھروسہ ہے اور اپنی ذمہ داری کا احساس ہے اور عوام کے تئی ایماندار و مخلص ہے اب اُنکی باری ہے دیکھتے ہیں آگے ہوتا ہے کیا 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages