ناسک میں داماد نے سسرال میں ڈکیتی ، ساس کے چرائے ساڑھے 10 لاکھ مالیت کے زیورات!
ناسک میں ان دنوں چوری کی وارداتوں میں دن بہ دن اضافہ رہا ہیں۔ اب تک اجنبی اور نامعلوم افراد چوری کی واردات انجام دیا کرتے تھے. لیکن اب ہمارے اپنے گھر کے افراد بھی اب اس میں ملوث ہونے لگے ہیں۔ اسی کو کہتے ہیں گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے. اسی طرز پر ناسک میں چوری کی ایک واردات نے ہلچل مچا دی ہے۔ داماد جسے دوسرا بیٹا سمجھا جاتا ہے، نے اپنے ہی سسرال میں چوری کی جرات کی ہے۔ ایک بے روزگار داماد نے اپنی ساس کے گھر کی چابی چوری کر کے ساڑھے دس لاکھ روپے کی رقم چوری کر لی اور ساس کو داماد نے زبردست جھٹکا دیا ہے۔
چوری کی یہ واردات ناسک کے گنگاپور تھانے میں پیش آئی ہے, اور گنگاپور پولیس نے چور داماد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ساس کی شکایت پر داماد کے خلاف گنگاپور روڈ تھانے میں چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گنگاپور روڈ پولیس نے داماد کے قبضے سے ساڑھے دس لاکھ میں سے ساڑھے نو لاکھ کے زیورات برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ گرفتار ہونے والے داماد کی شناخت آلوک دتاترے سانپ کے طور پر کی گئی ہے اور وہ مخمل آباد روڈ علاقے میں رہتا ہے۔ ساس میرا ششی کانت گمبھیرے بیوٹی پارلر کا کاروبار کرتی ہیں اور کچھ دن پہلے اس نے گنگاپور تھانے میں شکایت درج کرائی تھی کہ دھرو نگر میں ان کے گھر سے ساڑھے دس لاکھ کے زیورات چوری ہو گئے ہیں۔
دریں اثناء گنگاپور پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس میں پولیس کو شکایت کنندہ کے ہی داماد کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملی تب گنگاپور پولیس نے پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لیا۔ جہاں اس نے چوری کا اعتراف کیا کہ اس نے رات کے وقت اپنی ساس کے زیورات چرائے تھے۔ پولس نے 24 گھنٹے کے اندر داماد سانپ کے ذریعہ چوری کئے گئے 9.5 لاکھ روپے مالیت کے 249 گرام سونے کے زیورات برآمد کر لیے۔ مشتبہ ملزم آلوک سانپ نے کالج کی تعلیم مکمل کر لی ہے اور فی الحال بے روزگار ہے۔
مشتبہ ملزم آلوک سانپ جو فی الحال بے روزگار ہے اور باقاعدگی سے سسرال آیا کرتا تھا۔ کچھ دن پہلے، ساس میرا ششی کانت گمبھیرے نے گنگاپور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ دھرو نگر میں ایک بند مکان کی چابی چوری کرکے ساڑھے دس لاکھ کے زیورات چوری کرلیے گئے ہیں۔ گنگاپور پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کو حیرت کا جھٹکا تب لگا جب شکایت کنندہ کے ہی داماد کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملی۔ اسے گنگاپور پولیس نے تفشیش کے لیے حراست میں لیا۔ پولیس کی تفشیش میں ملزم داماد ٹوٹ گیا اور اس نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے رات کو اپنی ساس کے زیورات چرائے تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں