آنگن واڑی بھرتی: شہریان بالخصوص خواتین متوجہ ہوں
دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں، شان ہند نہال احمد صاحبہ کی اپیل
مالیگاؤں، 29 ستمبر (پریس ریلیز): مالیگاؤں شہر میں آج کل کچھ لوگ بھولی بھالی خواتین کو آنگن واڑی میں نوکری کا لالچ دے کر بیوقوف بنا رہے ہیں. کچھ ایجنٹ لوگ نوکری کے نام پر پیسے بھی اینٹ رہے ہیں. اس تعلق سے معلومات ملتے ہی آنگن واڑی کرمچاری سبھا (یونین) کی صدر شان ہند نہال احمد صاحبہ نے تحقیق کرتے ہوئے متعلقہ آفیسران سے رابطہ کیا اور معلومات حاصل کی کہ کیا واقعی آنگن واڑی میں کوئی بھرتی نکلی ہے- آنگن واڑی کے مسائل یا بھرتی سے متعلق کوئی بھی فیصلہ بال وکاس مہیلا منترالیہ سے ہوتا ہے- اور مقامی سطح پر بال وکاس پرکلپ ادھیکاری کی نگرانی میں کام ہوتا ہے. شان ہند صاحبہ نے مقامی آفیسران سے رابطہ کیا اور بھرتی سے متعلق مفصل معلومات طلب کی-
تحقیق کے بعد شان ہند صاحبہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آنگن واڑی میں بھرتی کو لے کر ملی معلومات کے مطابق مالیگاؤں شہر میں کوئی بھرتی نہیں نکلی ہے. اسی کے ساتھ شہریان کو اچھی طرح سمجھنا چاہئے کے آنگن واڑی میں بھرتی سے قبل اخبارات میں اشتہار (ظاہرات) شائع ہوتا ہے- شان ہند صاحبہ نے شہریان بالخصوص خواتین سے اپیل کی ہیکہ وہ ایجنٹ قسم کے افراد اور دھوکے بازوں سے محتاط اور ہوشیار رہیں. بھرتی کے سوال پر کسی سے بھی پیسے کا لین دین نہ کریں.
آنگن واڑی کے سلسلے میں ساتھی نہال احمد صاحب کے وقت سے بنی یونین بنام آنگن واڑی کرمچاری سبھا کے بینر تلے ساجدہ میڈم کے بعد شان ہند صاحبہ اپنی خدمات پیش کررہی ہیں. مستقبل میں آنگن واڑی خادمہ (سیویکا، مددنیس) یا آنگن واڑی سے متعلق کوئی بھی سوال یا معلومات حاصل کرنی ہو تو شان ہند صاحبہ کی عوامی رابطہ آفس (آگرہ روڈ) پر ملاقات کریں- اسکے علاوہ یونین کے سیکریٹری عبدالرحمٰن انصاری سے بھی 9766752626 پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں